Lahore: Punjab Chief Minister organizes Eid gift distribution ceremony for prisoners in District Jail Jhang

لاہور(جاویدراہی)وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں مقید اسیران میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سپورٹس اینڈ یوتھ افیرز راۓتیمور بھٹی تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)جھنگ چوہدری محمد اشرف بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر سپورٹس اینڈ یوتھ افیرز
نےعید کی مناسبت سے خواتین وارڈ میں کپڑے اور دیگر تحائف تقسیم کۓ۔انھوں نےتمام بچوں میں کھلونے،کپڑے اور عید گفٹس کے علاوہ خصوصی طور پر عیدی اورہسپتال میں مقید اسیران کو بھی عید کے تحائف دیۓ۔صوبائی وزیر نےجیل میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے ضمن میں کۓ جانے والے جملہ اننتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔