Ticker

6/recent/ticker-posts

From Firdous Ashiq Awan to the Chinese scandal

فردوس عاشق اعوان سے چینی سکینڈل تک

تحریر جام ضیاءالرحمن پہوڑ
 تاریخ کسی کو معاف نہیں کرتی یہی عورت جسکو عام طور پر "فردوس مائی "کانام دیا والدین نے پھر "عاشق" ہوئی اب بن گئی فردوس عاشق اعوان کیا ؟اس معاشرے نے عورتوں کوبھی" لوٹا " بنانے کی ترغیب دی ؟کبھی نہیں عورت تو ہر مقام پر ایک ہی کی رہی مگر سیاسی عورت کا پتہ نہیں ؟اسی طرح یہی "عورت نما" سیاست دان فردوس عاشق اعوان اوپر سے ڈاکٹر بھی ہے جس نے بلندیوں کا سفر  عظیم بی بی عظیم عورت لیڈر "محترمہ بے نظیر بھٹو شہید" کی پارٹی PPP سے عزت کمائی پھر حکومت میں  اعلی عہدے پر فائز رہی وزرات واقتدار کے  لالچ  میں انہوں   نے اس دور جدید کی سیاسی جماعت جسے تحریک  انصاف کہا جاتا ہے  مگر انصاف اکیلا "چیئرمین" کی حد تک نظر آتا  رہا کیونکہ جب" لوٹے" (ونڑ ونڑ دی کاٹھی) اکٹھے کیے گئے تو انصاف کا خاتمہ یقینی ہوا  ان لوٹوں کے ساتھ یہی عورت "لوٹی" بن گئی جسکا حشر ایسے مہینے میں دیکھنے کو آیا جس مہینے میں رحمتوں کانزول ہوتا ہے مگر اس "لوٹی"کے ساتھ اس مہینہ میں جو ہوا سامنے ہے اور یوں لگتا ہے کہ اب لوٹوں کا وقت شروع ہوچکا ہے کیونکہ فردوس عاشق اعوان کی جگہ جس شخصیت کا چناو کیا گیا ہے یعنی عاصم سلیم باجوہ تو اس بات سے ایک بات واضع ہوچکی ہے کہ اب کپتان کوٹیم بنانے اور کھیل کھیلنے کا ڈھنگ آچکا ہے اور یہی ایک پکی ڈھکی دلیل ہے کہ اب کپتان نے کیا ہواقوم سے کم ازکم ایک وعدہ کہ چوروں کو نہیں چھوڑوں گا کی تکمیل میں یقینی بنانے کے لیے کپتان تگو دو میں ہیں

یہ بھی پڑھیں : ٹڈی دل کی پیش قدمی اور متوقع غذائی بحران

اب قوم کپتان کی طرف دیکھ رہی ہے کہ کپتان اپنی ٹیم میں آئے ہوئے لوٹے کھلاڑیوں جنہوں نے ہر دور میں اپنی سیاسی دوکانداری چمکاکر اس دور کے پردھان سے لیکر حلقہ کی عوام تک کو بے وقوف بنایا اور خوب حکومتی داد وصول کی جس کے نتیجہ میں دن دگنی رات چگنی ترقی کی منازل طے کیں اور آمیر سے آمیر تر کی شکل آختیار کرلی ایسے مفاد پرست سیاسی لوٹوں کی ایک کھیپ فردوس عاشق اعوان کے ساتھ جنوبی پنجاب اور خاص طور پر  رحیم یار خان کے حلقوں میں بھی پائی جاتی ہے اور دیکھنا اب یہ ہے کہ کپتان دیگر فیصلوں کی طرح فردوس عاشق اعوان کے عہدے کی فراغت کے بعد کہیں پھر سے یوٹرن تو نہیں کریں گے اور فردوس مائی کو کہیں کسی وزارت میں کھپا تو نہیں دیں گے لیکن امید صرف یہی قوی لگتی ہے کہ عاصم سلیم باجوہ جیسے فیصلے کپتان کو یوٹرن کا موقع نہیں دینے والے اب خان کی باری ہے اور خان کیا کرتے ہیں قوم سے کیے گئے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے چینی سکینڈل میں ملوث زوردار وزیروں اور ہیلی کاپٹر ویروں پر بھی ایکشن ہوگا ؟کیا فردوس عاشق اعوان کے جرم سے چینی سکینڈل مافیاء کا جرم زیادہ تھا یا کم اب کپتان کو ہیلی کاپٹر مہنگے پڑ گئے یا عوام سے کیے گئے وعدے ایک سوالیہ نشان ؟پیدا ہوگیا ہے دوسری طرف ایک اور سوالیہ نشان پیدا شدہ ہے کہ اگر کپتان وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور سیاسی ویر جہانگیر ترین کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لاتے ہیں تو حکومت داو پر لگتی ہے دونوں صاحبان سابقہ ادوار میں ق لیگ کے اہم شخصیات میں سے تھے اور ق لیگ پہلے سے ہی چوہدری پرویز الہی کے وزیر اعلی پنجاب نہ بنانے سے سیخ پا ہے اور بہانہ چاہتی ہے اور یہ سب سمجھو چویدری پرویز الہی کی پرانی پارٹی اور تو اور اتحاد شوگر مل رحیم یار خان کے سابق پارٹنر بھی ہیں تو اس وجہ سے ان صاحبان کی بلیک میلنگ سے کپتان کو اپنی کرسی بھی تو بچانا ہوگی خیر کپتان صرف عورتوں پر ہی ایکشن لے سکتے ہیں چینی سکینڈل میں عورتیں ہیں ہی نہیں لہذہ تحریک انصاف کے ٹائیگروں اور دیگر عوام کو کپتان کی مجبوری دیکھنی ہوگی اور لوٹوں کے آگے جی حضوری مقدر ہوگی ایک اور بات کیونکہ جب پیپلز پارٹی کادور آتا ہے تو ایک گدھا گاڑی فروٹ چھابڑی فروش ورکر ہی اپنے ایم این اے ایم پی اے کے گلے پڑ جاتا ہے کہ ہم ورکر ہیں ہمارے مسائل کون حل کرے گا اور ہر اس پارٹی مخالف اور بھٹو شہید کے مخالف کو اپنا جانی دشمن جبکہ حامی کو اپنا سربراہ و سروں کا تاج مانتے ہیں اسی طرح مجھے خوف ہے کہ پارٹی ورکر ز کو کچھ ایسے دیکھا گیا ہے کہ اگر نواز شریف کے ساتھ مولانا طارق جمیل صاحب کو دیکھا جاتا تو انصافی مولانا کو کیا سے کیا کہتے جب کپتان کے ساتھ دیکھا تو کیا سمجھتے اسی طرح سابق  بیوی عمران خان ریحام خان جب خان کے ساتھ ہوتی تو کیا سمجھتے جب اعلیدگی ہوئی تو کیا کہا گیا اسی طرح اب فردوس عاشق اعوان جو اس پارٹی میں اپنی پارٹی کو چھوڑ کر لوٹی کہلوائی بہت کچھ باتیں سہیں اب اس پارٹی سے بے ابروہوکر وزارت سے نکالی گئیں تو انصافی ٹائیگر پتہ نہیں سوشل میڈیا پر کیا وار کریں گے اسکا اندازہ لگانے سے قاصر ہے زہن اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کپتان کی نظروں میں فردوس عاشق اعوان کاجرم زیادہ ہے یا مخدوم خسروبختیار اور جہانگیر ترین کا ؟

یہ بھی پڑھیں : خواجہ سرا خاتون کو پہلی مرتبہ پولیس آفیسر بھرتی کرلیاگیا

فردوس عاشق اعوان سے چینی سکینڈل تک

Post a Comment

1 Comments

click Here

Recent