Horrible end to Facebook friendship

خانپور(محمدخرم لغاری)فیس بک کی دوستی کا انتہائی بھیانک انجام سامنے آ گیا تفصیل کے مطابق چشتیاں کے رہائشی نوجوان مظہر بھٹی کی فیس بک کے ذریعے خان پور کے چک نمبر2 پی کے ماسٹر عابد نامی مقامی زمیندار سے دوستی ہوئی تو وہ دوست سے ملنے خان پور چلا آیا جہاں پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر ماسٹر عابد نامی زمیندار نے مبینہ طور پر گولی مار کر مظہر بھٹی کو قتل کر دیا اور ساتھیوں کے ہمراہ لاش اپنے ڈیرہ پر دفنا دی واقعہ کی  اطلاع پر صدر پولیس کے ایس ایچ او سیف اللہ خان کورائی نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو استعمال کرتے ہوئے اطلاع ملنے کے محض چند گھنٹوں کے اندر ہی قاتل کو اس کے 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے ملزمان کی نشاندہی پر  مقتول کی لاش برآمد کرلی