Arrival of Farmer Leaders at Qasba Garhi Ikhtiar Khan, Presence of Hazrat Farooq Shah at his last resting place

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال، گانگا ادبی اکیڈمی پاکستان کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا، پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر رحیم یار خان ملک اللہ نواز مانک کی تاریخی قصبہ گڑھی اختیار خان شاہ آباد شریف آمد، گذشتہ دنوں وصال کر جانے والے محقق العصر، عظیم مذہبی سکالر سجادہ نشین شاہ آبادہ شریف حضرت محمد فاروق شاہ القادری کی آخری آرام پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں ان کے صاحبزدگان و جانشین سید علی رضا شاہ بخاری، سید صبغت اللہ شاہ راشدی سہروردی، سید جعفر شاہ بخاری سے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ سید محمد فاروق شاہ القادری یقینا علم و عمل کے ایک ایسے عظم مرتبے پر فائز تھے اور ہیں جہاں پر اللہ کی خاص رحمت والے بندے پہنچتے ہیں سید فاروق شاہ القادری روایتی پیر و گدی نشین ہرگز نہ تھے وہ ایک حقیقت پسند اور حریت پسند طبقے سے تعلق رکھنے والے مدبر اور رہبر قسم کے انسان تھے جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ سید محمد فاروق شاہ دبستان علم و ادب،ظاہری و باطنی اور روحانی ترتیبت اور کردار سازی کرنے والے ایک عظیم انسان اور ادارے کا نام ہے عام عالم دین اور گدی نشینوں سے وہ بہت ہٹ کے مختلف سوچ و کردار رکھنے والے انسان تھے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انہوں نے اصل مسئلہ معاشی ہے جیسی کتاب لکھ کر خلق خدا کو معاشی حوالے سے آگاہی و روشنی کا حقیقت پسندانہ راستہ دکھایا پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک اللہ نوازمانک نے کہا کہ ہم نے اپنی زندگی اور زندگی کے بے شمار معاملات میں سید محمد فاروق شاہ کو صاف ستھرا  اور صاف گو انسان پایا ہے ان کی روحانی دینی و مذہبی اور خیر و سلامتی کی فلاحی خدمات کا بھی یقینا زمان معترف ہے.سید محمد فاروق شاہ شعبہ زراعت اور کسانوں کے مسائل کے حوالے سے بھی انتہائی مثبت سوچ اور فکر کے حامل زمیندار تھے ہمیشہ ہماری رہنمائی فرماتے تھے سید محمد صبغت اللہ شاہ راشدی سہروری نے کہا کہ آپ سب ہمارے لیے دعاکریں کہ اللہ تعالی ہم سب بھائیوں کو والد محترم قبلہ سید محمد فاروق شاہ القادری کے نقش قدم پر چلنے اور ان کے طرف سے جاری خیر کے سلسلوں کو استقامت سے جاری و جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے