Okara: Anti-corruption has liberated land worth Rs 104 million from occupation group

اوکاڑہ(جاویدراہی)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے حکم پر اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے دس کروڑروپے سے زائد مالیت کی سرکاری اراضی با اثر ناجائز قابضین سے واگزار کرالی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نفیس گوہر نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ٖڈویژن نعیم اللہ بھٹی کو حکم دیا کہ ضلع اوکاڑہ کے علاقہ کوٹ بیدی اورموضع للی میں تقریباً دس کروڑ چالیس لاکھ روپے مالیت کی 416کنال حکومت پنجاب کی ملکیتی اراضی پر با اثر افرادنے ناجائز قبضہ جما رکھا ہے اس اراضی کو فوراً واگزار کرایا جائے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر اشفاق الرحمن خان کی ہدایات اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ضلع اوکاڑہ محمد افضل خان کی قیادت میں عملہ اینٹی کرپشن اور محکمہ مال نے پولیس تھانہ بصیر پور کی نفری کے ہمراہ مذکورہ اراضی پر ہل چلاکر اسے ناجائز قابضین سے واگزار کرالیا اس موقع پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن محمد افضل خان نے اعلان کیا کہ جس نے بھی دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کی اس کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی