The new price of petrol is 25 rupees 58 paise per liter

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ جولائی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے پٹرول کی قیمت میں 25روپے 58پیسے فی لٹر بڑھنے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے فی لٹر اضافہ ہونے کا امکان ہے، مٹی کا تیل بھی 23روپے 50 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17روپے 84 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 46 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے ہوجائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری تیار کر لی گئی جبکہ فیصلہ کچھ دیر بعد کیا جائے گاخیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے سے قیمتیں تاریخ کی کم تریں سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی