Okara: Murder, SP Investigation forms two high level teams

اوکاڑہ(جاویدراہی)ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق درانی نے گزشتہ رات علاقہ تھانہ اے ڈویژن میں ہونے والے  قتل کے وقوعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے دو الگ الگ اعلیٰ سطحی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ایک ٹیم کی قیادت ایس ڈی پی او مہر ندیم افضال اور دوسری ٹیم کی قیادت ایس ڈی پی او صدر سرکل سلیم احمد رتھ کریں گے ٹیم کے دیگر اراکین میں ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ، ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ،انچارج سی آئی اے عبدالعظیم خان،انچارج ایلیٹ فورس چیف سیکیورٹی آفیسر ڈیٹا انیلسز علی صابر شامل ہیں۔ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق درانی نے دونوں ٹیموں کوحکم دیا ہے کہ 48گھنٹے کے اندر اندر ملزمان کوگرفتار کیا جائے دریں اثناء ایس پی انویسٹی گیشن نے مقتول کے ورثاء سے ملاقات کرتے ہوئے ہر نوعیت کا تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے تک پہنچائے بغیر میں چین سے نہیں بیٹھوں گادونوں ٹیمیں روائتی اور سائنسی بنیادوں پر ملزمان کی گرفتار ی اور شفا ف تحقیقات کے لئے تمام دستیاب وسائل کوبرؤے کار لائیں گی اس ملاقات کے دوران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے صدر رمضان ندیم چنڑ اور جنرل سیکرٹری رانا فدا محی الدین اور مقتول کے لواحقین بھی موجود تھے۔