Okara: No negligence should be used to keep streets clean, Deputy Commissioner Usman Ali

اوکاڑہ(جاویدراہی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے ضروری ہے کہ تمام سرکاری محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں لوگوں کو آگاہی دیں اپنے دفاتر ،سرکاری رہائش گاہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے کوئی غفلت نہ کی جائے لوگوں کو بھی اپنے گھروں کو صاف رکھنے کے لئے ترغیب دی جائے اور اس بات سے آگاہ کیا جائے کہ گھرو ں میں واٹر کولر ،فریج ،گملوں ،چھتوں پر کھڑا ہونے والا پانی ڈینگی مچھر کے پھیلاءو کا سبب بن سکتا ہے اجتماعی طور پر انسدا ڈینگی کے لئے طے شدہ ایس او پیز پر عمل در آمد کرنا ہے تاکہ اس مرض سے بچا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رواں ماہ ہفتہ وار چوتھی انسداد ڈینگی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ ضلع میں 417ہاٹ سپاٹس ہیں ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر ویکٹر سرویلینس کا کام جاری ہے اور اس سلسلہ میں فیلڈ ٹی میں متحرک ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے ہدائیت کی کہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس سمیت تمام سرکاری دفاتر کا از سر نو معائنہ کیا جائے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کہیں پر بھی بارش کا پانی کھڑا نہ ہو کیونکہ کسی جگہ پر بھی صاف پانی کا کھڑا ہوانا ڈینگی کے لاروا کی افزائش کے لئے بنیاد مہیا کر سکتا ہےانہوں نے کہا کہ ضلع بھرمیں گوداموں،تالابوں،کارخانوں ،فیکٹریوں،نرسریوں،میرج ہالز،متروکہ عمارتوں ،مزاروں ،درباروں ،پارک،ہاسٹلز،سمیت تمام کاروباری مراکز کو متعلقہ محکمے چیک کریں کہ کہیں ڈینگی کے لاروا کی افزائش کے لئے ماحول ساز گار تو نہیں ہے صاف پانی اور بارش کا پانی کہیں کھڑا نہ ہو ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی کا احساس دلائیں اور روزانہ کی بنیاد پر جن مقامات پر وہ ویکٹر سر ویلینس کا کام کر رہے ہیں اس کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کروائیں انسداد ڈینگی کے لئے جو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہیں اس سے متعلق مساجد میں اعلانات کروائے جائیں۔