Rahim Yar Khan: DSP Motorway Hamid Khan's visit to Ganga Nagar, special meeting with Jam MD Ganga

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)ڈی ایس پی موٹر وے پولیس بیٹ نمبر 23کرم آباد رحیم یار خان محمد حامد خان، ایڈمن آفیسر انسپکٹر شاہنواز سہو، آپریشن آفیسر سب انسپکٹر شاہد وسیم، محمد رمضان و دیگر آفیسران کے اعزاز میں گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا کی جانب سے گانگا نگر میں دعوت آم دی گئی جس میں ڈی ایس پی موٹر وے پولیس حامد خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پوری قومی شاہراہ کے ایل ہی روڈ پر ہائی کمان کے حکم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے. تجاوزات ہی حادثات کا سب سے بڑا سبب ہیں قومی شاہراہ سے تجاوزات ہٹاو مہم میں کسی کے ساتھ قطعا کوئی رعایت نہیں کی جائے گی تجاوزاتی بلڈنگز کے ستون اور لنٹرز پر دوبارہ تعمیرات کرکے تجاوزات کرنے بارے سوچا بھی نہ جائے. رعایتی مدت ختم ہو چکی ہے دکاندار کسی قسم کی شرمندگی اور قانونی کاروائی سے بچیں 29جون کو شیخ واہن،گانگا نگر یوسف آباد میانوانی قریشیاں کی بچی ہوئی تجاوزات مشینری سے گرا دی جائیں گی 29جون کو سردار گڑھ میں تجاوزات کے خلاف سخت اور ہیوی آپریشن ہوگاقانون کے معاونین اورموٹر وے پولیس کے حامی عوام  کے کہنے پر لوگوں کو کافی وقت دیا جاچکا ہے نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس 2000کے تحت راستے کا حق تقریبا 70فٹ تک ہے.عوام نیشنل ہائی وے کے 110فٹ تک تعمیرات ہرگز نہ کریں نقصان سے بچنے کے لیے متعلقہ محکمہ جات سے تعمیر سے قبل این او سی لیا جائے جام ایم ڈی گانگا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات قانون کے منہ پر طمانچہ ہیں تجاوزات کے ناسور کو ختم کرنا ازحد ضروری ہے.اہلیان گانگا نگر یوسف آباد میانوالی قریشیاں کے دکانداروں و تاجروں نے پہلے بھی تجاوزات کے حوالے سے قانون کا، موٹر وے پولیس کا اور اپنی ضلعی انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیا ہے اس موقع پر سردار محمد عمران عباسی، جام واحد بخش تبسم، حاجی عبدالرزاق، بشیر احمد موہانہ، جام محمد راشد مجنوں گانگا، عون محمد گانگا، سیٹھ محمد سلیم، جام ساجد خورشید، خان محمد ملک،محمد اظہر چانڈیہ، عبدالشکور، جام عمران اختر گانگا، نوید احمد، محمد اختر موہانہ، محمد حفیظ لاڑ وغیر سمیت کثیر خاصی تعداد میں لوگ موجود تھے