Okara: Health department cracks down on wholesale medicine distributors

اوکاڑہ(جاویدراہی)وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت موصول ہونے پر ہول سیل میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف بڑی کاروائی ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس اور ڈائریکٹر رائے نعیم اللہ بھٹی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن اوکاڑہ کا ڈرگ کنٹرولر عرفان منیر اور ڈرگ انسپکٹر رینالہ خورد عدنان یعقوب اور ظہیر الدین بابر ڈی کیو سی بی کے ہمراہ چھاپہ مارتے ہوئے دو میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز کو سیل کر دیا چھاپہ کے دوران میاں کارپوریشن اینڈڈسٹری بیوٹرز کچہری بازار اور کاشف میڈیسن ہاؤس ہسپتال بازار میں ادویات کی بل وارنٹی, ریکارڈ, لائسنس نہ ہونے پر چالان اور سیل کر کے کیس ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ  کو بھیج دیا دوسری کاروائی میں وقاص میڈیکل سٹور پیپلی پہاڑ روڈ, ندیم میڈیکل سٹور قصور روڈ کا چالان کر کے ڈرگ کورٹ بھیج دیا اور کرسچین کالونی میں عطائی ڈاکٹر کا سلیم کلینک سیل کر کے چلان ہیلتھ کیئر کمشن کو بھیج دیا ڈرگ کنٹرولر ملک عرفان منیر نے کہا کہ عطائیت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹورز اور عطائیت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا