Ticker

6/recent/ticker-posts

بال دیکھنے کی تعبیر

The meaning of seeing hair

بال پیٹ کے صاف کرنا: اللہ تعالی کی طرف سے ادائیگی قرض کے سلسلے میں غیبی مدد اور اسکی بدولت اسکے اصلاح کی دلیل ہے

بال جسم پر زیادہ دیکھنا: غم و دکھ پر دلیل ہے

بال زیر ناف پر دیکھنا: تنگی اور مصیبت پائےگا بیوی یا کنیز سے صدمہ اٹھائے گا

بال زیر ناف زیادہ دیکھنا: اگر زیر ناف بال دراز ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا بالوں کی درازی عورتوں کے لیے نیک ہے

بال زیر ناف کے کاٹنا: دین میں کمی اور غم کی علامت ہے

بال زیر ناف منڈنا: مراد پانے کی دلیل ہے

بال سر سے اکھڑتے دیکھنا: مال ضاٸع کرے گا پشیمان ہوگا روزگار کی فکر میں سرگرداں ہوگا

بال سر کے کٹے دیکھنا: رنج و تکلیف سے نجات پائے گا خوشی میسر آئے گی اگر بیمار ہے تو صحت پائےگا اگر دیکھا کہ سر کے بال کاٹ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے عزت و احترام میں کمی آئےگی اگر عورت دیکھے تو شوہر غصہ میں طلاق دے گا یا گھر سے نکال دے گا

بال سر کے کھلے دیکھنا: عورت اگر یہ خواب دیکھے اور اگر عورت کنواری ہو تو شادی ہوگی سفر میں ہو تو واپس آئےگی

بال سر کے لمبے دیکھنا: عورت دیکھے تو حسن و زینت ملے مرد دیکھے تو آرزو پوری ہوگی

بال سر کے منڈانا حج کے وقت: دیکھے کہ حج کے وقت پر سر کے بال منڈوائےہیں تو صلاح اور گناہوں سے کفارے کی دلیل ہے

بال سفید دیکھنا: وقار حاصل ہوگا بلند مرتبہ ہوگا علم و بزرگی حاصل کرے گا

بال سینے پر دیکھنا: اس پر قرض جمع ہوگا اور جسم پر بال قرض کا مال ہے

بال عورت کے شوہر کو کاٹتے دیکھنا: عورت دیکھے کہ خواب میں شوہر اس کے بال کاٹ رہا ہے یا منڈ رہا ہے تو دلیل ہے کہ شوہر اس کو اس کے گھر میں محبوس رکھے گا یا شوہر غصہ میں طلاق دے گا یا گھر سے نکال دے گا

بال کٹے گرے دیکھنا: دیکھے کہ اس نے تھوڑے بال کاٹ کر گرائے ہیں تو دلیل ہے کہ غم و دکھ اس سے دور ہوگا

بال کنگھی کرنا: اپنے کاموں پر قادر ہوگا فاٸدہ پائےگا

بال گرنا: درویش ہے تو مالدار ہوگا قرضدار ہے قرض ادا ہوگا بیمار ہے تو شفاء پائےگا

بال گھنگریالے دیکھنا: یہ بدعت اور اس کی رسواٸی پر دلیل ہے جاہل یہ خواب دیکھے تو نعمت اور عزت پانے پر دلیل ہے

بال لٹکے ہوٸے دیکھنا: ماں باپ یا کسی بزرگ کی طرف سے دکھ اور غم پر دلیل ہے

بال مونڈے دیکھنا: صلاح اور گناہوں سے کفارے پر دلیل ہے اگر عورت یہ خواب دیکھے تو تو اس کا شوہر یا باپ یا بھائی میں سے جو سرپرست ہے مرے گا

بال ناک پر دیکھنا: غم و اندیشہ کی نشانی ہے دکھ اور تکلیف ملے گی

بال ہتھیلی پر دیکھنا: قرض میں مبتلا ہوگا فکر و اندیشہ ہوگا

بالوں سے گنجا سر دیکھنا: مال و دولت جمع کرے گا عقلمند و دانا ہوگا عزت پائے گا

بالوں کی پٹیاں بنانا: خواب میں بالوں کی پٹیاں بنانا عورتوں کے لیے اور ان مردوں کے لیے جو بیداری میں ایسا عمل کرتے ہیں تعبیر کے لحاظ سے بہتر ہے ان کے علاوہ دوسرے تمام لوگوں کے لیے معاملات کے الجھنے اور زیادہ قرض لینے کی دلیل ہے کبھی اس کی دلالت جال یا کیچڑ میں پھنسنے پر ہوتی ہے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں باغ دیکھنے کی تعبیر


یہ بھی پڑھیں: نیشنل لاجسٹکس سیل این ایل سی میں نوکریاں


Post a Comment

4 Comments

  1. خواب میں ٹانگوں پر سیاہ اور لمبے بال دیکھنے کی تعبیر کیا ہے؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. ایک ایسا خواب جس میں ٹانگوں پر بالوں ہوتے ہیں واقعات کی سازگار ترقی ، تمام کوششوں میں قسمت اور مستحکم مالی صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے۔

      Delete
  2. خواب میں اپنے بال خوبصورت دیکھنا اور ہاتھوں سے ان کو سیدھا کرنا ، اس کی تعبیر بتا دیں

    ReplyDelete
    Replies
    1. اس کا مطلب ہے کہ آپ نے ماضی میں اپنے برے خیالات کو چھوڑ دیا ہے۔

      آپ کی زندگی میں نئے خیالات اور نئے تصورات ہیں۔ آپ نے سوچنے کا انداز بدل دیا ہے اور آپ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں

      Delete

click Here

Recent