Ticker

6/recent/ticker-posts

پچیس جولاٸی یوم سیاہ

July 25 is Black Day

تحریر زاہد مقصود احمد قریشی

دو سال قبل 25 جولائی 2018 کو بدقسمت پاکستانی عوام کی راٸے کو چھپے ہوے فرعونوں نے بلڈوز کرتے ہوے پاکستان کی تاریخ کے ایک انتہاٸی نااہل اور لوز کریکٹر کے حامل ناجائز اور کرپٹ ترین ٹولے کو ملک اور قوم پر تبدیلی اور نیا پاکستان  کےنام پر نچوا نچوا کر مسلط کردیا آج پاکستان کی کرنسی ایشیاء کی کمزور ترین کرنسی،مقام عبرت افغانستان اور بنگلہ دیش کی کرنسی ہم سے کئی گنا بہتر،سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر 1لاکھ دس گیارہ ہزار روپیہ فی تولہ غریب تو غریب عام متوسط سفید پوش کی پہنچ سے بہت دور اس وقت موذی وباء کورونا کے نام پرنااہلوں کی ناقص پالیسیوں سے آدھ موٸی عوام سے مسلط شدہ حکمران پٹرول کے فی لیٹر پر 60 روپیہ ٹیکس وصول کررہے ہیں کیا عمدہ ریلیف واہ ریلیف کی ایک اور تاریخ ساز مثال بجلی کے بلوں میں ٹیلی ویژن فیس 35سے بڑھا کر 100 روپیہ کردی گئی اب بجلی کا بل چاھے مسجد کا ہو مدرسہ کا ہو کسی دکان کا ہو کسی غریب کے کچے جھونپڑے کا ہو جھاں پر مکین نے روشنی کے لیے ایک زرد بلب اور مچھروں مکھیوں اور بلا کی گرمی سے بچاؤ کے لیے پنکھا بھی شاید قسطوں پر لیا ھو کاروبار تباہ معیشت جام آٹا چینی کا بحران درآمد شدہ غیر منتخب وزیروں مشیروں کی فوج ظفر موج اپنی رنگ رلیوں اور مستیوں میں مست مخالفت میں اٹھنے والی ہر آواز کو دبانے اور کچلنے میں مشغول ہے ملک عزیز کےہر ہر ادارہ کو تباہی وبربادی کی طرف سر پٹ دوڑایا جا رھا ھے پی آٸی اے کاادارہ جو عالمی دنیا میں مثال اور سمبل کے طور پر جانا جاتا تھا کی عالمی دنیا میں ساکھ اور عظمت کو تباہ و برباد کیا جاچکا پاٸلٹوں اور پروازوں پر پابندی لگ چکی ھے اثاثوں کو اونے پونے داموں بیچنے کی منصوبہ بندی عروج پر ھے آزاد صحافتی اداروں پرقدغنوں اور آے دن پابندیوں اور گرفتاریوں سے ادارے بند ہوتے جارھے ہیں کام کرنے والے بے روزگار ہوتے جارھے ہیں

یہ بھی پڑھیں : آزادکشمیرمیں انٹرنیٹ سروس

پشاور کھنڈر عظیم الشان میٹرو منصوبہ شیطان کی آنت لاکھوں نوکریاں اربوں درخت لاکھوں گھر جیسے عظیم سنھرے خواب پیچاری پاکستانی قوم کو تو اب راتوں کوبھی نہیں نظر آتے ہاں دن میں تارے ضرور نظر آرھے ہیں عوامی تعاون سے چلنے والی مسجدوں مدرسوں پر طرح طرح کی پابندیاں پر سرکاری سرپرستی وتعاون سے مندروں گردواروں کی تعمیر کشمیر پاکستان کی شہ رگ آج مقبوضہ کشمیر اور وہاں کے مظلوم کشمیری مسلمان بہن بھاٸی اس نااہل حکمران ٹولے کی بزدلی کی وجہ سے ایک سال ہوا چاہتا ھے ناپاک دشمن کے قبضہ میں محصور زندگی گزار رہے ہیں آئندہ نسلوں کا دینی و دنیاوی تعلیمی مستقبل تباہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے ان کو مہنگائی کے بڑھتے ہوے بے قابو جن کے سامنے لاچار ومجبور کردیا غرض اس نااہل وکرپٹ ترین ٹولے کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے جھاں ایک طرف اسلامی جمہوریہ پاکستان کا دینی تشخص اور عالمی سطح پر وقار بری طرح مجروح ہوا ھے وہیں پر غریب عوام اپنے بیوی بچوں سمیت خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوگئی ھے چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں عروج پر ہیں افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ اس نااہل اور غیر ملکی مفادات اور ایجنڈے پر کام کرنے والے ٹولے نے ملک کواس سطح پر پہنچادیا ھے کہ کوی بڑی سیاسی پارٹی اب اس وقت ان حالات میں ڈھول اپنے گلے میں ڈالنے کو تیار نھی بدقسمت عوام لاوارث اپنے  بچوں کو بھوک سے تڑپتے اور مرتے دیکھنے پر مجبور ھے ضرورت اس امر کی ھے ملک میں فی الفور آزادانہ صاف و شفاف انتخابات منعقد ہوں اورخوف خدا مذہبی رواداری اورمذہبی حمیت کے حامل کرپشن سے پاک نڈر بے باک جھاندیدہ سنجیدہ اورباکردار قیادت اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالے اور اقوام عالم میں اسلامی جمہوریہ پاکستانکا مقام بلند کرے جیسے ایک مرد قلندر نے ترکی کا کیا ھے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent