Ticker

6/recent/ticker-posts

جامع آیاصوفیہ میں امام نےتلوارتھام کرخطبہ جمعہ دیا

In Jamia Aya Sofia, the Imam delivered a Friday sermon holding a sword

جامع آیاصوفیہ میں امام نےتلوارتھام کرخطبہ جمعہ دیا
استنبول: تلوار تھام کر خطبہ دینا خلافت عثمانیہ کے دور کی روایت ہے اور فتح کی علامت سمجھی جاتی ہے ترک وزیر مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر علی ارباز نے آیا صوفیا میں خطبہ جمعہ تلوار ہاتھ میں تھام کر دیا ترکی کے شہر استنبول کی تاریخی جامع مسجد آیا صوفیہ کے منبر و محرابوں میں 86 سال بعد اذان کی صدائیں بلند ہوئیں تو ملک بھر سے ہزاروں فرزندان توحید کھنچے چلے آئے۔

یہ بھی پڑھیں : دیرینہ دشمنی کی رنجش پرمعصوم بچوں سمیت پانچ خواتین قتل،تین بچے زخمی

 نماز سے قبل ترک صدر اردوگان نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ وزیر مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر علی ارباز نے خطبہ جمعہ دیا تلوار کو سیڑھیوں پر ٹیکتے ہوئے وہ منبر پر چڑھے تو دیکھنے والوں پر جلال طاری ہوگیا انہوں نے تلوار تھامے خطبہ دیا جو خلافت عثمانیہ کے دور کی ایک روایت ہے اور فتح کی علامت سمجھی جاتی ہےانہوں نے الٹے ہاتھ میں تلوار پکڑی جو ایک طرف تو دشمنوں کے دلوں پر ہیبت طاری کرنے اور دوسری طرف اتحادیوں کو تقویت اور اعتماد دینے کا پیغام دیتی ہے اس موقع پر 18 ہزار پولیس اہلکاروں کو سیکورٹی پر مامور کیا گیا جبکہ 800 ڈاکٹرز اور 110 ایمبولینسز طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تعینات رہے ترکی کے 3 امام اور 5 موذن کو خطبے اور اذان کی ادائیگی کا شرف حاصل ہوا۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent