Ticker

6/recent/ticker-posts

نورپورتھل:تحصیل میونسپل کمیٹی عملہ صفائی نےعیدالاضحٰی کی آمدسےقبل شہرمیں صفائی کےنظام کوموثربنانے کےلیےکام کاآغازکردیا

Nurpurthal: Tehsil Municipal Committee cleaning staff started work to improve the sanitation system in the city before the arrival of Eid-ul-Adha.

نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے)تحصیل میونسپل کمیٹی نورپورتھل کے عملہ صفائی نے عید الاضحٰی کی آمد سے قبل شہر میں صحت و صفائی کے نظام کو موثر بنانے کے لئے تیزی سے کام کا آغاز کردیا ہے۔ ایم سی حکام کی طرف سے اس ٹاسک کی نگرانی انسپکٹر سنیٹری ورکرز عقیل خان بلوچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ہم دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر میں صفائی کے نظام کو موثر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں اس سلسلہ میں شہریوں کا خصوصی تعاون درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنجان آباد شہر کے گلی کوچوں کو صاف ستھرا رکھنا ہماری ترجیح ہے۔ نکاسی آب سمیت شہر کی مختلف آبادیوں سے کوڑا کرکٹ کی صفائی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور اس کام کے نگرانی میں بذات خود کر رہا ہوں۔  انسپکٹر سنیٹری ورکرز نے بتایا کہ ہم نے شہر میں مختلف مقامات پر شہریوں کی سہولت کے لیے کنٹینرز رکھے ہوئے ہیں لیکن مقام حیرت ہے کہ متعدد جگہوں پر صفائی کے موثر انتظام کے لئے رکھے گئے ان کنٹینرز میں کوڑا کرکٹ ڈالنے کی بجائے شہری ادھر ادھر پھینک دیتے ہیں جس کی وجہ سے ماحول آلودہ ہو جاتا ہے اور دوسری طرف عملہ صفائی کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔عقیل خان بلوچ نے بتایا کہ کہ ہم بار بار شہریوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم اپنے شہر کے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر اسے ایک مثالی شہر بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے مذہب اسلام میں بھی صفائی کی بہت زیادہ اہمیت ہے بحثیت مسلم اپنے گردوپیش کی صفائی کے لیے ہمیں خاص خیال رکھنا چاہیے کیونکہ ہمارے پیارے مذہب اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے ۔عقیل خان نے بتایا کہ ہم چیف آفیسر ناصرحسین کنول کی زیر نگرانی عید قربان سے پہلے اور عید کے ایام میں پورے شہر میں صفائی کے انتظام کو موثر بنانے پر پور خصوصی توجہ دیتے ہوئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ قربانی کے جانوروں الاءشوں کو جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے صفائی کے لیے مختص کنٹینرز یا مقررہ صفائی پوائنٹس  پر رکھیں تاکہ عملہ صفائی کو ماحول کی بہتری کے لیے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ہمارے شہر کا ماحول صاف ستھرا رہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی ماحولیاتی آلودگی انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب کرتی ہے لہذا تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم ہر قسم کی ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رہ سکتے ہیں اور ہر ذمہ دار شہری کی یہی روش ہونی چاہیے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent