Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یارخان: ڈی پی او آفس میں ساٸلین اور پولیس اہلکاروں کےلیے واٹرفلٹریشن پلانٹ نصب کردیاگیا

Rahim Yar Khan: Water Filtration Plant Installed In DPO Office

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے دفتر میں آنے والے سائلین اور اہلکاروں کو صحت بخش پانی کی سہولت کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کردیا گیا۔ ڈی پی او منتظر مہدی نے اے ایس پی شاہزیب چاچڑ، ڈی ایس پی محمد رزاق رانا اور انسپکٹر اظہر اقبال کے ہمراہ افتتاح کرکے دیرینہ مسئلہ حال کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او آفس میں درجنوں ملازمین مختلف برانچز میں فرائض کی ادائیگی کے لیے تعینات رہتے ہیں جبکہ ہر روز سینکڑوں افراد بھی اپنے کام کاج کے سلسلہ میں ڈی پی او آفس آتے رہتے ہیں۔ رحیم یارخان شہر میں زیر زمین پانی خراب ہونے کی وجہ سے ڈی پی او آفس میں اہلکار مختلف واٹر کمپنیوں سے اپنی مدد آپ کے تحت پانی منگوا کر استعمال کرتے تھے اور سائلین کو بھی اس سلسلہ میں مشکل کا سامنا تھا۔ گرمی کی شدت کے دوران ڈی پی او منتظر مہدی کے نوٹس میں یہ معاملہ آیا تو انہوں نے اس مسئلہ کے مستقل حل کے لیے اقدامات کا حکم دیا جس میں انسپکٹر اظہر اقبال نے اس پروجیکٹ کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تکمیل پر آج ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کے دوران ڈی پی او منتظر مہدی نے اے ایس پی شاہزیب چاچڑ، ڈی ایس پی محمد رزاق رانا اور انسپکٹر اظہر اقبال، پی آر او احمد نواز چیمہ و دیگر کے ہمراہ اس کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے خود پانی پیا اور اس کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پانی انسانی کی بنیادی ضرورت ہے اگر یہ صاف شفاف نہ ہو تو اس سے صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اس موقع پر دعا بھی مانگی گئی جس میں اس نیکی کی قبولیت اور مزید نیکیوں کی توفیق کی درخواست کی گئی۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent