Ticker

6/recent/ticker-posts

آزادکشمیرمیں انٹرنیٹ سروس

Internet service in Azad Kashmir

تحریر شبیر احمد ڈار

باغوں و بہاروں والا جنت کے نظاروں والا یعنی آزادکشمیر جس کا مکمل نام "ریاست آزاد جموں و کشمیر " ہے یہ سوہنی دھرتی  حال میں بہت سے مسائل کا شکار ہے جس میں سے ایک مسلہ انٹر نیٹ سروس ہے موجودہ صدی میں انٹر نیٹ ہماری زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے اور اس صدی کو کمپیوٹر کی صدی کہا جاتا ہے نابالغ ہو یا بالغ ، بوڑھا ہو یا نوجوان ،مرد ہو یا عورت سب ہی انٹر نیٹ کے سحر میں مبتلا ہیں ایک اندازے کے مطابق دنیا میں 90 فیصد سے زائد لوگ انٹر نیٹ استعمال کر رہے اور بلا شبہ انٹرنیٹ ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے
انٹرنیٹ سے بہت سی معلومات فراہم ہوتی اور انٹرنیٹ کو معلوماتی دنیا کا نام بھی دیا گیا ہے مگر آزادکشمیر کے باشندے انٹرنیٹ سروس سے ناخوش  نظر آ رہے جیسے دلہن ولیمے کے روز لہنگا پہن کر چلتی ہے اسی طرح آزادکشمیر میں انٹرنیٹ سروس جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے حال میں کورونا وائرس کی وبا سے آن لائن کلآسز اور آن لائن امتحانات کا آغاز کیا گیا جس سے طالب علم طبقہ کو سخت مشکلات کا سامنا رہا کیوں کہ اکثر مقامات پر تو انٹر نیٹ کا وجود ہی نہیں اور جہاں ہے وہاں بھی بہتر سروس کی تلاش کے لیے ٹہلنا پڑتا انٹر سروس کی سست رفتاری سے بہت سے نقصانات ہو رہے ہمارا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ایک مواد کی تلاش کے لیے گھنٹوں مصروف رہنا پڑتا کیوں کہ نیٹ سروس ہمارا ساتھ نہیں دیتی ہر بات کتاب سے ملنا مشکل ہے اس کے لیے مختلف مواد پڑھنا پڑھتا مگر انٹر نیٹ سروس تیز نہ ہونے سے ہمارا نوجوان بس کتابی کیڑا ہی بن رہا انٹر نیٹ سروس کی سست رفتاری سے دنیا سے ہمارا رابطہ منقطع ہو جاتا اور نوجوان نسل جو آج کل آن لائن گیمز میں مصروف نظر آ رہی ان کی بھی انٹر نیٹ سروس کے متعلق شکایات عروج پر ہیں انٹرنیٹ سروس کی سست رفتاری سے کاروباری حضرات بھی ناخوش ہیں آن لائن خرید و فروخت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

یہ بھی پڑھیں : ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھاریجن محمدہاشم خان کےساتھ خصوصی نشست

ریاست آزاد جموں و کشمیر قدرتی حسن سے مالامال ہے جس وجہ سے پڑوسی ممالک بھارت نہ تو خود سکھ کا سانس لے رہا نہ ہی یہاں لائن آف کنٹرول کی عوام کو پرسکون جینے دیتا جس وجہ سے کچھ مقامات پر ابھی تک انٹرنیٹ سروس بند ہے انٹر نیٹ سروس کی سست رفتاری سے ہمارا نصف پیکج یوں ہی ضائع ہو جاتا اور پیکجز کے ریٹ آسمان سے باتیں کرتے ہیں ایسے میں نوجوان نسل ناخوش ہے تو کوئی تعجب کی بات نہیں ترقی یافتہ قوموں میں انٹرنیٹ سروس کو دیکھیں تو ہر علاقے میں سروس کو بہتر کیا گیا ہے اور یقینا انٹرنیٹ کے بغیر 10 منٹ بھی گزارہ کرنا مشکل ہوتا دورحاضر کا مصروف ترین انسان انٹرنیٹ کے ذریعے ہی پرسکون رہتا کیوں اسی کے ذریعے اس کے روزمرہ کے معاملات چل رہے
حکومت آزادکشمیر سے گزارش کروں گا کہ آزادکشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی بہتری کے لیے توجہ دیں اور عملی توجہ دیں انٹرنیٹ سروس جب بہتر ہو گی اس کے مثبت اثرات بھی دیکھنے کو ملیں گے اورنوجوان نسل سے بھی گزارش کروں گا  کہ غیر اخلاقی اور غیر سماجی سرگرمیوں سے محفوظ رہیں انٹرنیٹ سروس کے منفی اثرات سے بچیں مثبت رہیں اور مثبت سرگرمیوں کو اپنائیں تب ہی ہم اس ملک کو ترقی کی جانب لے جا سکتے ہیں
آزادکشمیرمیں انٹرنیٹ سروس

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent