Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھاریجن محمدہاشم خان کےساتھ خصوصی نشست

Special Session with Director Allama Iqbal Open University Sargodha Region Muhammad Hashim Khan

خصوصی تحریر راجہ نورالہی عاطف

وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کا آبائی ضلع میانوالی مختلف حوالوں سے وطن عزیز میں ممتاز مقام رکھتا ہے۔ یہاں سے تعلق رکھنے والے نامور سپوت اس وقت وطن عزیز میں مختلف اعلی اسرکاری منا سب پرفائز ہو کر ملک وقوم کی خدمت کر رہے ہیں۔انہی عظیم سپوتوں میں ایک نام محمد ہاشم خان کا بھی ہے۔آپ انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق طبیعت کے مالک ہیں۔اللہ تبارک و تعالی نے آپ کو اعلی انتظامی صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے۔محمد ہاشم خان نے حال ہی میں بطور ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل آفس سرگودھا کا چارج سنبھالا ہے ۔قبل ازیں موصوف علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی آفس میانوالی میں بطور ڈائریکٹر تعینات تھے۔آپ نے تقریبا 20 سالہ سروس میں خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اے آئی او یو آفس میانوالی کو ترقی کی شان شاندار منازل سے روشناس کرایا اور طلباء طالبات کے لیے متعدد مستحسن اقدامات اٹھائے۔ آپ کی خصوصی توجہ کی وجہ سے ہزاروں طلباء کو اپنا مستقبل روشن کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جس پر محمدہاشم خان زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ ممتاز ماہر تعلیم ڈائریکٹر اے آئی او یو سرگودھا محمد ہاشم خان ایک علم دوست شخصیت ہیں۔آپ وطن عزیز کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ و پیراستہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسی عظیم مشن کے تحت وہ براعظم ایشیا کی منفرد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں محمد ہاشم خان نے ریجنل آفس سرگودھا میں میڈیا کےساتھ ایک خصوصی نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کا یہ احسان عظیم ہے کہ اس عظیم بابرکت ذات والاصفات نے مجھے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پلیٹ فارم سے وطن عزیز کے نونہالوں کے لیے تعلیمی خدمات سر انجام دینے کا عظیم موقع عطا فرمایا ہے ۔میں نے بطور ڈائریکٹر اے آئی او یو آفس میانوالی طلباء کی بہبود کے لئے متعدد اہم اقدامات اٹھائے جس سے بچوں اور ان کے والدین کو کافی سہولت میسر ہوئی۔ اب اسی عظیم مشن کے تحت ڈائریکٹر ریجنل آفس سرگودھاکی حیثیت سے مخلصانہ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دفتر ہذا کا چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی تمام دفتری عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبا اور ان کے والدین کے لیے تمام متعلقہ امور کے حوالے سے آسانیاں پیدا کریں اور اپنے اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کو بھرپور  طریقے سےاستعمال میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ہمارا جملہ دفتری عملہ طلباءاور ان کے والدین کے دفتری کاموں کے نمٹانے میں اپنے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لاٸے گا اور عوامی ریلیف کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے

یہ بھی پڑھیں : رحیم یارخان مسلم لیگ ن کی تنظیمِ نواورسیاسی چیلنج

ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھا  نے کہا کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں علم کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے وطن عزیز پاکستان میں شعبہ تعلیم کے فروغ کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا کردار مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے ہر وقت طلبا اور ان کے والدین کے لئے کھلے ہیں محمد ہاشم خان نے کہا کہ دفتر سے متعلق کسی بھی کام کے سلسلہ میں دفتری اوقات میں مجھ سے براہ راست بلا کسی روک ٹوک کے مل سکتے ہیں۔ انشاءاللہ ان کی مشکلات میں کمی لانے کے لیےترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھا کے ریجنل ڈائریکٹر محمدہاشم خان نے کہا  کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایک عظیم قومی ادارا ہے اس عظیم ادارہ کی وجہ سے دنیابھرمیں فاصلاتی نظام تعلیم انتہائی موثرانداز میں چل رہا ہے۔محمدہاشم خان نے میڈیا وفد کے ارکان راؤ اسلم فراز اور راجہ نورالہی عاطف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ ہمارا فاصلاتی نظام تعلیم مقبولیت کی نئی حدیں عبورکررہا ہے شاعرمشرق حضرت علامہ ڈاکٹرمحمداقبال کے نام سے منسوب یہ عظیم یونیورسٹی جنوبی ایشیاء کی پہلی اوپن یونیورسٹی ہونے کااعزاز رکھتی ہے۔ دنیا بھرمیں لاکھوں طلباءاس ادارے کےذریعے علم کی پیاس بھجارہے ہیں۔ ڈاٹریکٹر سرگودھا نےکہا کہ تمام شعبہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد یونیورسٹی کےپیش کردہ تعلیمی پروگرامز سے یکساں فائدہ اٹھارہے ہیں۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تمام تعلیمی پروگرامز ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے منظورشدہ ہیں اور ساری دنیا میں جانے مانےجاتے ہیں۔ ریجنل ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ وطن عزیز کے مختلف شہروں میں طلباءوطالبات کی سہولت کے لیے ریجنل دفاتر کاقیام عمل میں لایا گیا ہے جن کی بدولت یونیورسٹی سےمتعلق ان کے مسائل جلد اوربروقت حل کرنے میں بڑی مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت عیدسے قبل کیا کرنے جارہی ہے؟ انتہاٸی تشویشناک خبرآگٸی

ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھاریجن محمدہاشم خان کےساتھ خصوصی نشست

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent