Ticker

6/recent/ticker-posts

ملک سےباہرمقیم پاکستانیوں کےمسائل حل کرناہماری اولین ترجیح میں شامل ہے،ضیاءالرحمن ٹوانہ

Solving the problems of Pakistanis living abroad is one of our top priorities: Zia-ur-Rehman Twana

نورپورتھل۔(راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کانفرنس روم میں منعقد ہوا -اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین ملک ضیا ء الرحمن ٹوانہ نے کی -اجلاس میں ا ے ڈی سی (آر) عدیل حیدر،اے سی خوشاب نعمان محمود،اے سی (یو،ٹی)احمد شیر گوندل،اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل ڈاکٹر مبارک علی رضا راجپوت،پولیس کے انسپکڑ عنصرحیات ٹوانہ کے علاوہ درخواست دہند گان اور جواب دہندگان نے شرکت کی۔چیئرمین کمیٹی ضیاء الرحمن ٹوانہ نے کہا کہ ملک سے باہر مقیم پاکستانیوں کے مسائل اس فورم پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے وہ اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے - سیکرٹری کمیٹی اے ڈی سی (آر) عدیل حیدر نے کہا کہ باہر مقیم پاکستانیوں کے زیادہ کیسز انکی پراپرٹی پر ناجائز قابضین کے ہوتے ہیں تاہم باہر کاروبار یا کام کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں اپنی جائیدادوں کے سلسلے میں بھی سنجیدہ رہنا چاہیے تاکہ جب وہ باہر سے آئیں تو انھیں ایسے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انھوں نے ریونیو عملہ کو ہدایت کی کہ وہ حد براری پوری دلچسپی سے کریں اور جلد سے جلد کیس نمٹایا کریں جس سے درخوست دہندہ گان پوری طرح مطمئن ہوجائیں۔انھوں نے درخواست دہندگان سے کہا کہ ریونیو افسران اور عملے کا کام آپ کو آپ کی جائیداد کی نشاندہی کر کے موقع پر آپ کو قبضہ دلوانا ہے تاہم اگر آپ کو اپنی جائیداد کے قبضہ میں کوئی رکاوٹ آتی ہے تو محکمہ پولیس آپ کی خدمت کے لئے پیش پیش ہے آپ فوری تھانہ پولیس میں رابطہ کریں اجلاس میں ذوالفقار سکنہ جوہرآباد،آصف علی احمد سکنہ آدھی کوٹ، میاں طارق صغیر سکنہ جلال پور سیداں،ملک محمد ریاض اور شوکت حیات سکنہ نسیم کالونی جوہرآبادکے کیسوں کی سماعت ہوئی اور متعلقہ اے سی صاحبان اور دیگر ریونیو سٹاف کو انکے فوری حل کی ہدایات جاری کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : مخادیم کی جارحانہ سیاست

ملک سےباہرمقیم پاکستانیوں کےمسائل حل کرناہماری اولین ترجیح میں شامل ہے،ضیاءالرحمن ٹوانہ

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent