Ticker

6/recent/ticker-posts

نورپورتھل:جماعت اسلامی یوتھ ضلع خوشاب کےزیراہتمام جشن آزادی ریلی کاانعقاد

Northporthal: Jamaat-e-Islami Youth Khushab District organizes Independence Day Rally

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) جماعت اسلامی یوتھ ضلع خوشاب کے زیر اہتمام نواحی قصبہ آدھی کوٹ میں جشن آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی قیادت جماعت اسلامی یوتھ ضلع خوشاب کے نائب صدر رانا محمد آصف اور دیگر مقامی رہنماؤں نے کی۔ ریلی کا آغاز محلہ شمس آباد سے کیا گیا جو کہ لاری اڈا آدھی کوٹ پر جا کر اختتام پذیر ہوئی ۔شرکائے ریلی نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر وطن عزیز پاکستان اور کشمیر کے حوالے سے نعرے درج تھے۔شرکائے ریلی نے اس موقع پر زبردست نعرے بازی کی فضا پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی یوتھ ضلع خوشاب کے نائب صدر رانا محمد آصف اور دیگر مقررین نے قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کشمیری بھائیوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور انشااللہ مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوم  آزادی کا دن  درحقیقت تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم سب مل کر اپنے پیارے ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے اہم کردار ادا کریں گے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ ریلی کے اختتام پر پاکستان اور عالم اسلام کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی جبکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent