The government is taking steps on priority basis to provide medical treatment to the people, said Dr. Mubarak Ali Raza.
نور پورتھل( راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر مبارک علی رضا راجپوت نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو علاج معالجے کی سہولت کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنیادی ہیلتھ یونٹ راہداری کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں طبی عملہ کی تعیناتی اور ادویات کی وافر مقدار میں موجودگی سے لوگ طبی سہولیات سے بھرپور مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بنیادی ہیلتھ یونٹ کے طبی عملہ پر زور دیا کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال اور انہیں بہترین علاج معالجے کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جاءے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے بنیادی ہیلتھ یونٹ کےمختلف حصوں کا وزٹ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا ۔انہوں نے عملہ کی حاضری کی بھی چیکنگ کی۔ ڈاکٹر علی رضا راجپوت نے میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر علی رضا راجپوت نے اس موقع پر ٹائیگر فورس یوسی راہداری کے کیپٹن ملک اصغروڈھل اور دیگر نوجوانوں کے ہمراہ شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔
0 Comments