Farewell Ceremony Held In Honor Of Retired Employees Of Punjab Telecommunication District Khushab
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)پنجاب ٹیلی کمیونیکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب کے دو ملازمین ھیڈکانسٹیبل مقبول حسین اور کانسٹیبل ظہور حسین عابد مدت ملازمت پوری ہونے پرریٹائرڈ ہوگئے۔ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعی تقریب کا مقامی ہوٹل میں انعقاد کیاگیا اس پروقار تقریب میں ریجنل سپروائزر آفیسر گلزار حسین اور آفیسر انچارج ملک عبدالقيوم نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی ریڈر جاوید اقبال ھیڈکنسٹیبل کی زیرنگرانی خوشاب پولیس ٹیلی مواصلات کے ملازمین نے اس شاندار تقریب کا انعقاد کر کے ایک خوبصورت روایت کی بنیاد رکھی ہے جوکہ قابل صدستائش ولائق تحسین ہے۔ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین مقبول حسین اور ظہورحسین عابدکو اعزازی شیلڈز اور تحائف بھی پیش کیے گئے ۔ دریں اثناء عوامی سماجی حلقوں نے بھی ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری ملازمین کی ساٹھ سالہ محکمانہ خدمات کو بےحد سراہا اور ان کے لیے نیک تمناوں کااظہار کیا ہے۔ سماجی حلقوں کے مطابق قومی خدمات سرانجام دینے والے ان ملازمین کا حق بنتا ہے کہ انھیں عزت و احترام سے رخصت کیا جاٸے اور ان کی خدمات کا بھرپوراعتراف کیاجاٸے اس اچھی کاوش پر ٹیلی مواصلات ڈسٹرکٹ خوشاب زبردست خراج تحسین کی مستحق ہے۔
0 Comments