Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈی اےپی کھادکی قیمت بڑھاکرکسانوں پرمزیدظلم کیاگیاہے،پاکستان کسان اتحاد

Farmers have been further oppressed by increasing the price of DAP fertilizer, Pakistan Kisan Ittehad

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا،ترقی پسند زمیندارجام احمد ستار لاڑ، جام محمود لاڑ، جام راشد مجنوں گانگا نے کہا ہے کہ ڈی اے پی کھاد کے ریٹ میں کمی کرنے کی بجائے اضافہ یوٹرن حکمرانوں کا کسانوں کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہے. حکمران اپنے وعدوں کی پاسداری کرنا سیکھیں ڈی اے پی کی بوری کا 3300روپے سے بڑھ کر3550روپے ہو جانا زیادتی ہے کسانوں کے پیداواری اخراجات بڑھیں گے حکمرانوں کی ناقص اور کسان کش پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ایک زرعی ملک چینی اور گندم درآمد کرنے پر مجبور ہو چکا ہے. وزیر اعظم پاکستان عمران خان کسان قیادت کے ساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق زرعی ٹیوب ویل کے ٹیرف اور کھادوں کے نرخوں میں فورا کمی کروائیں کسانوں کے ساتھ حکومت کا ٹرخالوجی رویہ زراعت کے لیے نقصان دہ ہے کسان قدرتی وباوں کے ساتھ ساتھ معاشی بلاوں کی زد میں ہیں پاکستان کسان اتحاد یوتھ ونگ کے رہنما جام راشد مجنوں گانگا نے کہا ملک کا قیمتی زرمبادلہ خرچ کرکے چینی درآمد کرنے کی بجائے شوگر کین ایکٹ کے تحت شوگر ملوں کو 15اکتوبر سے گنے کا کرشنگ سیزن شروع کا پابند کیا جائے گندم درآمد کرنے کی بجائے گندم کی سمگلنگ کو سختی سے روکنے کی ضرورت ہے گنے کا ریٹ 300روپے من، گندم کا1600روپے من اور کپاس کا ریٹ5000روپے من کرنے کا اعلان کیا جائے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent