Ticker

6/recent/ticker-posts

موٹروےزیادتی کیس کی مکمل تفصیلات سامنےآگئیں

Full details of the motorway abuse case have come to light

لاہور(ویب ڈیسک) ملزم نے 2013ء میں ڈکیتی کے دوران ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا 6 ماہ تک کیس زیر سماعت رہنے کے بعد ملزموں نے ڈرا دھمکا کر مدعی سے صلح کرلی لاہور موٹروےزیادتی کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،ایک ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔مبینہ مرکزی ملزم عابد بہاولنگر کے علاقے فورٹ عباس کا رہائشی ہے۔2013 ء میں ڈکیتی کے دوران ماں بیٹی سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ میں ملوث تھا۔ملزم نے اپنے 4 ساتھیوں کے ہمراہ یہ واردات کی تھی چھ ماہ تک کیس زیر سماعت رہنے کے بعد ملزموں نے ڈرا دھمکا کر مدعی سے صلح کر لی تھی بدنامی کے ڈر سے متاثرہ خاندان بھی وہ علاقہ چھوڑ گئے تھے۔اہل علاقہ کے دباؤ پر ملزم عابد اور اس کی فیملی نے علاقہ چھوڑ دیا تھا۔مبینہ ملزم عابد اور اس کا خاندان 5 سال قبل فورٹ عباس سے چھانگا مانگا منتقل ہوگیا تھا۔بتایا گیا ملزم کا خاندان جرائم میں ملوث ہے کیونکہ وہ اپنی بہن کو بھی قتل کر چکے ہیں ملزم ایک بیٹی کا باپ ہے،جب کہ اس نے پسند کی شادی کی تھی۔دوسری جانب موٹروے زیادتی کیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کردی گئی میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس میں ایک ملزم کی شناخت ہوگئی ہے،ملزم عابد ملہی فورٹ عباس کا رہائشی ہے، ملزم کی شناخت ڈی این اے میچ ہونے کی بنا پر ممکن ہوئی،خاتون کے لباس سے ڈی این اے میچ ہونے والے ملزم کا پہلے بھی کریمنل رکارڈ ہے جہاں ملزم کا ڈی این اے 2013ء کے ڈیٹا بیس سے میچ ہوا تاہم عابد ملہی کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا اس مقصد کیلئے سی ٹی ڈی کی طرف سے کاروائی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ یونیورسٹی میں بین الاقوامی تحقیق اور اشاعت کے موضوع پہ ورکشاپ کا انعقاد

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بھی شریک ہوئے جس میں موٹر وے زیادتی کیس کے حوالے سے حوالے سے اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اس دلخراش واقعے میں ملوث ملزم سزا سے نہیں بچ پائیں گے، متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا کیونکہ متاثرین کو فوری انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، اسی مقصد کیلئے موٹر وے پولیس کی تعیناتی تک پنجاب پولیس خدمات سرانجام دے گی ۔

موٹروےزیادتی کیس کی مکمل تفصیلات سامنےآگئیں
موٹروےزیادتی کیس کی مکمل تفصیلات سامنےآگئیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent