Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ یونیورسٹی میں بین الاقوامی تحقیق اور اشاعت کے موضوع پہ ورکشاپ کا انعقاد

Conducting Workshop on International Research and Publication at Okara University

اوکاڑہ(جاویدراہی)ورکشاپ میں اوکاڑہ یونیورسٹی اور ساہیوال یونیورسٹی کے اساتذہ نے بھرپور حصہ لیا تحقیق اور اشاعت کے عمل میں مختلف شعبہ جات اور اداروں کا الحاق نہایت ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کل منعقد ہونے والی ایک ریسرچ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شرکاء میں اوکاڑہ یونیورسٹی اور ساہیوال یونیورسٹی کے اساتذہ شامل تھے۔
ورکشاپ میں پنجاب یونیورسٹی کے ڈین مینجمنٹ سائنسز پروفیسرڈاکٹر خالد محمود نے بطور مہمان اسپیکر شرکت کی جب کہ اس کا انعقاد اوکاڑہ یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار کوآڈینیشن ڈاکٹر فاروق احمد نے کیا۔ وائس چانسلر نے اس بات پہ زور دیا کہ بین الاقوامی سطع پر تحقیق کے میدان میں مقابلہ کرنے کے لیے اساتذہ اور اعلی تعلیم کے اداروں کو آپس میں اشتراک کرنا ہوگا۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک یونیورسٹی پروفیسر کی بقا اور اقتدارصرف اور صرف اس کے مقالہ جات کی اشاعت سے ہی ممکن ہے۔ پروفیسر زکریا نےدو ہمسایہ یونیورسٹیوں کے اساتذہ کویک پلیٹ فارم پہ موجود پا کر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج دو تیزی سے ابھرتے ہوئے اداروں کے اسکالرز اکٹھے بیٹھ کر قومی اور بین الاقوامی سطع پہ تحقیق کے میدان میں درپیش مسائل کو زیر بحث لا رہے ہیں۔
ورکشاپ دو سیشن پر مشتمل تھی۔ پہلے سیشن میں ڈاکٹر خالد نے یونیورسٹیوں کی بین الاقوامی درجہ بندی کے لیے رائج سسٹم پہ بحث کی جب کہ دوسرے سیشن میں انہوں نے مقالہ جات کی اشاعت کے لیے دستیاب موزوں پلیٹ فارم کے بارے میں اہم معلومات مہیا کیں۔  انہوں نے اساتذہ کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت مقالہ جات کی تخلیق اور اشاعت کو دیں کیونکہ اس کے بغیر بقا اور ترقی ممکن نہیں۔ورکشاپ کے اختتام پہ وائس چانسلر نے مہمان اسپیکر کو شیلڈ پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ اس عز م کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں اس طرح کی اور ورکشاپس کا اہتمام بھی کروائیں گے تا کہ اساتذہ کو تحقیق کے میدان میں پیش آنے والے تمام مسائل اور مشکلات کو دور کیا جا سکے

یہ بھی پڑھیں : نئےآئی جی پنجاب انعام غنی

Inter-Institutional & Intra-Institutional interactions are key for research: Dr. Zakar
The Vice Chancellor University of Okara, Prof Dr Muhammad Zakria Zakar, while addressing to the faculties of UO and University of Sahiwal during the opening session of a Workshop on International Research Publications, told that inter-institutional and intra-institutional interactions were key to socially beneficial and applicable research. 
The academic and administrative staff of the two varsities attended the workshop, conducted by Prof Dr Khalid Mehmood, Dean Faculty of Management Sciences of University of the Punjab. The event was moderated by UO’s Deputy Registrar Coordination, Dr Farooq Ahmed. 
Dr Zakar further said that there was a dire need to create a culture of joint research and publications in order to compete at global level. 
He argued, “The authority of academicians flow through their research work and today is a great day that the minds of two neighboring universities are contemplating on the issues of research being faced by the academicians both at indigenous and international levels”. 
Dr Khalid, in his two sessions, elaborated the world universities ranking systems and discussed various avenues for publications. He urged the teachers to resort to extensive research in order to compete and survive in the highly globalized system of academic assessment. 
At the end of the workshop, Dr Zakar presented souvenir to the Guest Speaker and vowed to hold more sessions with him in order to equip the faculty with all the necessary skills for successful publications.

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent