Ticker

6/recent/ticker-posts

سیاسی استحکام کے لیےصوبوں کو متوازن کرنا ازحد ضروری ہے، سندھ اسمبلی غزالہ سیال

Balancing the provinces is essential for political stability, Sindh Assembly Ghazala Sial said

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری) پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم پی اے سندھ اسمبلی محترمہ غزالہ سیال اور سندھی دانشور و ادیب عبدالمومن میمن سے گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا اور پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال کی گمبٹ میں ملاقات کی سندھ سرائیکستان کی سیاست اور علمی و ادبی موضوع پرگفتگو رکن سندھ اسمبلی محترمہ غزالہ سیال نے کہا کہ سندھ اور سرائیکیستان کا باہم تہذیبی و ثقافتی اور سماجی رشتہ ہے سرائیکی خطہ اور سرائیکی زبان ملک کو باہم جوڑنے والا خطہ اور زبان ہے سو دن میں اپنا صوبہ اپنا اختیار کانعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والے حکمرانوں کو اپنا وعدہ پورا کرناچاہئیے سندھی دانشور عبدالمومن میمن نے کہا کہ سرائیکی وسیب کی ایلیٹ کلاس اور پارلیمانی سیاست کرنے والے لوگ اگر اپنی نیتیں ٹھیک کر لیں تو صوبہ سرائیکستان کا قیام جلدی اور آسان ہو جائےگا سرائیکی شاعر اور ادیب حکومتی سرپرست نہ ہونے کے باوجود اپنے ادب کو خوب پروان چڑھا رہے ہیں حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ ہماری منزل صوبہ سرائیکستان کا قیام ہے ہم اپنی پرامن جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں

یہ بھی پڑھیں : یہ ہفتہ کیسا رہے گا

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے وطن میں سیاسی استحکام کے لیے صوبوں کو متوازن کرنا از حد ضروری ہے اس کا حل صوبہ سرائیکستان کا قیام ہے جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تخت لاہور کےتسلط کو قائم رکھنے کی آخری کوشش ہے دو تین حصوں میں بٹے ہوئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ لولی پاپ کا اثر زیادہ دیر قائم نہیں رہے گا سرائیکی خطے کے عوام جاگ چکے ہیں تخت لاہور کا قبضہ زیادہ برقرار نہیں رہے گا. خطہ سرائیکستان کے عوام کو اپنے حصے کے پورے وسائل، مکمل اختیار اوردوسرے صوبوں کی طرح اپنی شناخت چاہئیے.پاکستان پیپلزپارٹی اگر سرائیکی شناخت کو تسلیم کرتی ہے تو وہ سرائیکی خطے کو کم ازکم اپنی تنظیم میں اس کی شناخت دان کرے
سیاسی استحکام کے لیےصوبوں کو متوازن کرنا ازحد ضروری ہے، سندھ اسمبلی غزالہ سیال

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent