Further increase in city lights
تحریر سمیراجاوید+ میر تابش رند
کراچی اپنی رونقوں کی وجہ سے روشنیوں کا شہر کہا جاتا ہے لیکن اب شہر قائد کی رونقوں میں مزید اضافہ ہونے جا رہا ہے عالمی بینک کی فنڈنگ اور سندھ حکومت کی جانب سے اہلیان کراچی کو سیر اور تفریح کا خوشگوار تحفہ دیا گیا ہے پیپلز اسکوائر کے نام سے اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ روشنیوں کے شہر کراچی کے وسط میں قائم کیا گیا ہے شاہین کمپلیکس سے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ کا سفر کریں یا پھر آرٹ کونسل سے سندھ سیکرٹریٹ کا رخ کریں پیپلز اسکوائر کو شہر کی سیاسی اور تعلیمی مرکز کے سنگم پر تعمیر کیا گیا ہے ڈی جے کالج اور ایس ایم لاء کالج کی دیوار بھی پیوپلس اسکوائر سے جڑی ہوئی ہے جبکہ نیشنل میوزیم کا خوبصورت دروازہ بھی اس سے متصل ہے پیپلزاسکوائر کے داخلے ہونے کے تین راستے ہیں اسکوائر میں ایک ہی وقت پر 300 افراد کے لیے بیٹھنے کا بندوبست کیا گیا ہے جہاں منعقد ہونے والے سیاسی و سماجی نوعیت کے پروگرام میں دو ہزار افراد بروقت شرکت کر سکتے ہیں یوں تو پیپلز اسکوائر کے اندر مختلف اقسام کے آگیا اسٹور ہیں جہاں کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ کتابیں بھی قائم کیے گئے ہیں سکیورٹی کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہاں پر جدید سرویلنس نظام بھی موجود ہے کھولے مقام کے نیچے دو منزلوں پر مشتمل چارج پارکنگ ایریا بھی تعمیر کیا گیا ہے جہاں سات سو گاڑیاں اور 300 موٹرسائیکل کی پارکنگ کی گنجائش موجود ہے
یہ بھی پڑھیں: امام حسین ؓ اور کربلا
پیپلز اسکوائر اطراف کی سڑکوں کو عصر نو تعمیر اور تزئین و آرائش کی گئی ہیں اور اس کے اطراف کی عمارتوں کو بھی رنگ و روغن کی نئی چادر چڑھا دی گئی ہے ہونے کے ساتھ یہ پارک اپنی خوبصورتی سے بھی مانا جاتا ہے اسٹیٹ آف آرٹ منصوبے کی داخلی و خارجی راستوں پر دل کو چھو لینے والا آرٹ ورک بھی کیا گیا ہے جو ہر شہری کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے دراصل یہ آرٹ ورک کے رنگ کراچی شہر کی بھر پور انداز میں عکاسی کر رہے ہیں
سورج غروب ہونے کے بعد یہاں کا مناظر مزید دلکش ہو جاتے ہیں یہ منصوبہ 3 سال میں مکمل ہوا ہے جس پر ڈھیر روپے کی لاگت آئی ہے شہر قائد میں ایک نئی تفریح گاہ کا قیام خوش آئند ہے کراچی کے واسی امید کرتے ہیں کہ شہر کی پہلے سے برباد تفریح گاہ اور پاركس پر حکومت توجہ دے گی اور اس طرح کی مزید خوشگوار تحفے دے گی
0 Comments