Introductory meeting of Consumer Community Sanjarpur was held at Press Club Sanjarpur
بھونگ(وکرم دیپال)کنزیومر کمیونٹی سنجرپور کا تعارفی اجلاس کوآرڈینیٹر سنجرپور اللہ دتہ میتلا کی میزبانی میں پریس کلب سنجر پور میں ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی میاں آصف ستار کنزیومر ممبر مارکیٹ کمیٹی صادق آبادتھے اجلاس میں سنجرپور کنزیومر کمیونٹی کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر میاں آصف ستار نے بطور صارف اپنے حقوق کی آگاہی سے ممبرز کو آگاہ کیا۔ صارفین کے حقوق کی بنیادی معلومات کنزیومر کورٹ کے بارے میں مکمل تفصیل اور مختلف شعبہ جات کے حوالے سے ان کے صارفین کے حقوق پر مکمل اظہار خیال کیا کنزیومر کمیونٹی سنجرپور کو فعال کرنے اور عوام میں صارفین کے حقوق کی بنیادی معلومات کو عام کرنےکے لئے کنزیومر کمیونٹی کے ممبرز رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں گے قیمتوں میں خود ساختہ اضافے اور ناجائز مہنگائی کے خلاف عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے رضاکارانہ طورپر کام کریں گے تاکہ عام آدمی اشیاء کی خرید کے دوران حکومت پنجاب کے مقررکردہ اصول و ضوابط کا خیال رکھے اور فروخت کنندہ کو حکومتی احکامات پر عمل درآمد ہونے ہر اصرار کرے رسید کی دستیابی اشیاء پر اجزائے ترکیبی کی تفصیل اور تاریخ اجراء و تاریخ منسوخی کا مکمل اندراج ضروری ہے کنزیومر ممبر مارکیٹ کمیٹی صادق آباد میاں آصف ستار نے مارکیٹ کمیٹی کی حدود وقواعد کے حوالے سے تفصیل سے بات کی مارکیٹ کمیٹی اپنی متعین کردہ ذمہ داریوں پر پورا اترنے کی کوشش جاری رکھے گی
یہ بھی پڑھیں : ذہنی صحت، ہم اور ہماری حکومت
اللہ دتہ میتلا نے تعارف کرواتے ہوئے میاں آصف ستار کی سماجی خدمات پر مفصل روشنی ڈالی۔ میاں آصف ستار اپنی سماجی خدمات کے حوالے سے ضلع بھر میں معروف ہیں تعلیمی میدان ہو یا کلین اینڈ گرین پروگرام شہدائے افواج پاکستان اور یوتھ پر ان کی خدمات کو تحسین کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اس سے قبل کنزیومر ممبر مارکیٹ کمیٹی صادق آباد میاں آصف ستار کا شاندار استقبال کیا گیا کوارڈینیٹر کنزیومر کمیونٹی سنجرپور اللہ دتہ میتلا سید سعید احمد شاہ جیلانی ۔غلام رسول چنہ حبیب رضا خان۔خدا بخش عباسی نے دیگر ممبران کے ہمراہ میاں آصف ستار ۔زاہد نثار ڈاکٹر محمد رفیق اشرف کو خوش آمدید کہا اور ممبرز کا تعارف کروایاگیا۔ اس موقع پر کوارڈینیٹر کوٹ سبزل مظہرشیر چوہان،بختو جان۔خراسان خان اور زین العابدین بھی موجود تھے۔ آخر میں ملکی سلامتی و استحکام کے لئے دعا کی گئی۔
0 Comments