Ticker

6/recent/ticker-posts

جمعیت علماءاسلام ملک میں اسلامی نظام کےنفاذکےلیے جدوجہدکررہی ہے،مولانا حبیب اکبر

Jamiat Ulema-e-Islam is fighting for the implementation of Islamic system in the country, says Maulana Habib Akbar

ملتان(زاہد قریشی) جمعیت علماءاسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ آٸین اور قانون کی بالا دستی کے لیے کام کیا ہے اور آمرانہ نظام حکومت کے خلاف جدوجہد  کی ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان کے امیر مولانا حبیب الرحمن اکبر،جنرل سیکرٹری زاہد مقصود احمد قریشی،قاری محمداسلم، نقیب اللہ خان کاکڑ، سلیم خان دوتانی، قاری محمد عبداللہ عابد، مولانا عطاءالرحمن حقانی، قاری ابوبکر مدنی،قاری محمد عیسی،سردار مزمل عباس معاذظفر لنگاہ،قاری محمد ابراھیم، قاری خلیل احمد، قاری عبدالکریم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے مزید کہا کہ افسوس آج عوام پر ایک ایسی ناجائز حکومت مسلط کر دی گئی ہے جو غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین رہی ہے

یہ بھی پڑھیں : پینشنرزکوگروپ انشورنس اوربینولینٹ فنڈکی اداٸیگی کامسٸلہ

 تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری سے تنگ آکر اپنی تعلیمی اسناد جلا رہے ہیں غریب مزدور پیشہ افراد مہنگاٸی سے تنگ آکر خود کشیاں کررہے ہیں ملکی ادارے تباہی کے دہانے پرپہنچ گٸے ہیں خارجہ پالیسی  مکمل ناکام ہوگئی ہے پاکستان کا fatfکی 27 میں سے 21 شرائط پورا کرکے اپنی خود مختاری داو پر لگانے اور غلامی کا طوق گلے میں ڈالنے کے باوجود گرے لسٹ سے نہ نکل سکنا ناکام خارجہ پالیسی کی سیاہ ترین مثال ہے لہذا ان تمام حالات کو دیکھ کر پی ڈی ایم کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ ملک میں حقیقی معنوں میں آٸین اور قانون کی بالا دستی قائم ہو قومی ادارے مضبوط ہوں حقیقی جمہوریت بحال ہو دھاندلی کی پیداوار ناجائز سلیکٹڈ حکومت سے نجات ملے اور عوام کو مہنگائی بے روزگاری اور بدامنی سے نجات دلائی جاسکے
گوجرانوالہ اور کراچی کی طرح 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں بھی پی ڈی ایم کا تاریخ ساز اجتماع ہوگا
جمعیت علماءاسلام ملک میں اسلامی نظام کےنفاذکےلیے جدوجہدکررہی ہے،مولانا حبیب اکبر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent