Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان میں کروناوائرس کی شدت،وبائی امراض،جنگ دہشتگردی کاخطرہ،معروف عامل امیرعباس کی پیشنگوٸی

Outbreaks of Crohn's virus in Pakistan, epidemics, war on terror threat, well-known agent Amir Abbas's prediction

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)ضلع رحیم یار خان کے علاقے عباس نگر خانبیلہ سے تعلق رکھنے والے معروف عامل امیر عباس ہاشمی نے انٹرنیشنل،قومی اور پاکستان اور بھارت کے حوالے سے ستاروں اور برجوں کی تبدیلیوں اور ان کے اثرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کچھ اہم نوعیت کی پیشنگوئیاں کی ہیں جنہیں ہم اپنے قارئین کرام کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں پاکستان کرونا وائرس میں شدت دیگر وبائی امراض جنگ دہشت گردی کا خطرہ علم نجوم کی روشنی میں 21 دسمبر رات 11 بجکر 20 منٹ پرستارہ زحل ومشتری کا قران برج دلو میں ہوگاجوکہ پاکستان کی بیماری کاخانہ ہے نحس ستارے کا کسی دوسرے نحس ستارے سے یاکسی سعد ستارے سے ایک ہی ڈگری پر اتصال ہو تو نحس اثرات کا حامل ہوتا ہے برج دلوستارہ زحل کا ذاتی برج ہے اس میں یہ مضبوط ہوتاہے البتہ ابتدائی درجات میں ہونے کی وجہ سے تھوڑا کمزور ثابت ہوسکتا ہے پاکستان کے پانچویں خانے برج جدی میں عطارد و شمس کمزور ہیں چوتھے قوس میں زہرہ بھی ناموافق برج میں ہے بچاو کے اقدامات کرنے میں پہلے پہل سستی دیکھائی جائے گی آٹھویں حمل میں مریخ بیماری کاشدیدحملہ جنگ اور دہشت گردی کے خطرات بھی موجود ہیں عیار و مکار ملک بھارت کے تین نام ہیں بھارت نام کے دسویں حکومت کے خانے میں زحل ومشتری کا قران وہاں کے حکمران اپنی سابقہ بدمعاش روایات کے تحت جنگ کی حرکت کرسکتے ہیں

یہ بھی پڑھیں : کراچی : سندھ پولیس کشمور کے ہیرو اے ایس آٸی محمد بخش اور انکی فیملی کا انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کے دفتر میں شانداراستقبال

انڈیا نام کے گیارویں خانے میں یہی صورت حال ان کے گندے جذباتی پن کا اظہار نظر آرہا ہے جوجنگ کی صورت حال تک پہنچ سکتاہےتیسرا نام ہندوستان کے آٹھویں جنگ جدال کے خانے میں یہی قران ان کے جنگی جنون کی طرف اشارہ ہے ساتویں خانے حوت میں قمر کی ناموافق برج میں موجودگی ہمسایہ ملک چین کمزور مدد کرے گا کیونکہ چین خودکسی بڑی سازش یا مصیبت کا شکار ہوسکتا ہے زحل مشتری کا قران چین کے بارویں مخفی خانے میں ہونے کی وجہ سے چین پر خطرات منڈلا رہے ہیں ہندوستان بیک وقت پاکستان کے ساتھ محاذ آرائی کرتے ہوئے چین کے خلاف بھی سازش کرسکتاہے سرائیکی تحریک میں تیزی آسکتی ہے شیعہ سنی ملکر خارجیوں کے خلاف بھرپور تحریک جلاسکتے ہیں مشتری کا نحس اکبر ستارے زحل سے ملاپ نحس اثرات ہی لائے گا مگر مشتری سعد اکبر ستارہ ہے اور تحفظ کی علامت شمار ہوتا ہے اسکاتعلق مذہب سے ہے اگرنیک اعمال وظائف دعا سے مددلی جائے تو بچاو ہوجائیگا یہ نحس نظربارہ دسمبرسے تیس دسمبر تک رہے گی انفرادی طور پر ہر شخص متاثر ہوگا
Outbreaks of Crohn's virus in Pakistan, epidemics, war on terror threat, well-known agent Amir Abbas's prediction

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent