Ticker

6/recent/ticker-posts

اللہ کی مخلوق کی بےلوث خدمت کااجرصرف رب سے چاہیے

The reward for the selfless service of God's creatures is required only from the Lord

تحریر عثمان شاہد احمد
آج ایک اور بھائی خوش ہو گیا اللہ کی مخلوق کے  بےلوث خدمت کا اجرصرف رب سے چاہیے چک 87 پی رحیم یار خان کا رہائشی 15 سالہ محمد یاسین جب پیدا ہوا تو 3 سال بعد اسے ایک ایسی پراسرار بیماری نے جکڑ لیا جس سے اس کا سارا جسم میں کھرنڈ بن گئے جلد انتہائی حساس ہو گئی اور اس سے وہ ٹانگوں سے بھی معذور ہوگیا اور میڈیکل سائنس نے ناقابل علاج مرض قرار دے دیا دھوپ میں جاتا ہے تو جلد سرخ اور خارش شروع ہو جاتی ہیں اور اگر ویزلین اور کریم نہ لگاے تو زخموں سے خون نکلنا شروع ہو جاتا ہے والدین مایوس ہو چکے تھے کوٸی اس کے نزدیک آنے کی کوشش نہیں  کرتا تھا بچے اس کیساتھ کھیلنا پسند نہیں کرتے تھے

یہ بھی پڑھیں : ریونیوعوامی خدمت کچہری اورمظلوم بیوہ کی تلخ کہانی

اور محمد یاسین ہر وقت دوست نہ ہونے پر کھویا کھویا رہنے لگا اور ایک کمرے تک محدود ہو گیا والد ریٹائرڈ فوجی اور موجودہ ٹرک ڈرائیور ہیں جنہوں نے اس کے علاج کے لئے کوٸی کسر نہ چھوڑی  ماں ہر وقت اپنے اکلوتے بیٹے کے لئے پریشان اور غمزدہ رہنے لگی  3 بہنوں کا اکلوتا بھاٸی سب اہلخانہ کی آنکھ کا تارا ہونے کے باوجود تنہائی کا شکار ہو گیا لیکن اس نے اپنی پڑھائی جاری رکھی اور امتیازی نمبروں سے کلاسز پاس کرتا ہوا دسویں کلاس میں آ گیا جس کے تاحال ابھی تک مکمل پیپرز نہ ہو سکے اس دوران بھائیوں کی طرح اللہ کی مخلوق سے بے لوث اور صرف اللہ کی رضا کے لئے پیار کرنے والے چند لوگ عامر فاروق  بھائئ کی شکل میں مل گئے اور محمد یاسین دوبارہ زندگی کی طرف لوٹ آیا اور معمولات زندگی کی طرف آہستہ آہستہ لوٹنے لگا اور اس دوران اسے موبائل اور کمپیوٹر چلانا اور سیکھنا شروع کر دیا گیا اور وہ کمپیوٹر میں انشا اللہ آئندہ کچھ ماہ میں ایک اچھا ڈیزائنر بنے گا اور 13 فروری بروز جمعرات شام 6 بجے کے قریب عامر فاروق بھاٸی احمد ساقی نے جب اس کے گھر اچانک پہنچے تو بقلم خود بندہ فقیر بھی موقع پر موجود تھا تو محمد یاسین ششدر رہ گیا اور جب اسے ایک اچھا اور خوبصورت لیپ ٹاپ بطور تحفہ دیا گیا تو اس کے آنسو رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے اور وہ سب کو رولا رہا تھا اور وہ آنسو سیدھا عرش بالا کے حضور ہم اب کی سلامتی کے لئے دعا گو تھے اللہ پاک محمد یاسین کو جلد سے جلد صحت یاب کرے اچھی اور تندرست زندگی دے اور عمر دعا کرے جس جس دوست احباب نے اس نیک کام میں ذرہ بھر بھی حصہ لیا ہے اللہ پاک ان کی یہ کاوش قبول کرے آمین

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent