Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈراٸیور حضرات گنے والی لوڈر ٹرالیوں کے پیچھے لاٸٹ اور ریفلیکٹرز کے استعمال کو یقینی بناٸیں،ڈی ایس پی موٹروے پولیس محمد حامد خان

Drivers should ensure the use of lights and reflectors behind the counting loader trolleys, DSP Motorway Police Muhammad Hamid Khan

Drivers should ensure the use of lights and reflectors behind the counting loader trolleys, DSP Motorway Police Muhammad Hamid Khan

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)ڈی ایس پی موٹر وے پولیس محمد حامد خان نے پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا سے اپنے آفس میں خصوصی میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوگر ملز گنا لانے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیور حضرات سے کسان گاڑیوں کی بیک لائٹس اور ریفلیکٹرز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گنے کے لوڈ پر نظر رکھنے کے لیے ٹریکٹروں پر سائیڈ شیشے بھی ضرور لگوائیں شوگر ملز اور کسانوں کے تعاون سے ماضی کی نسبت قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹوں کے مسائل حل کر لیے گئے ہیں

یہ بھی پڑھیں : اپنےہی گراتےہیں نشیمن پربجلیاں

موٹر وے پولیس ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانے اور مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنے فرائض دیانتداری سے نبھا رہی ہے ڈرائیور حضرات آبادی والی جگہوں پر اپنی گاڑیوں کی سپیڈ آہستہ کر لیا کریں جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ پاکستان کسان اتحاد اداروں کے ساتھ معاونت کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے بلاشبہ موٹر وے پولیس سے مسافروں کو تحفظ کا بھر پور احساس ملا ہے حامد خان جیسے آفیسرز کسانوں کا ہمیشہ احساس کرتے ہیں کے ایل پی روڈ کنارے ناجائز تجاوزات کسی صورت نہ ہونے دیں یہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ اور حادثات کا باعث بنتی ہیں اس موقع پر موٹروے پولیس انسپکٹر محمد زاہد چوہدری بھی موجود تھے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent