Ticker

6/recent/ticker-posts

ممبر پنجاب بار کونسل سردار عبدالباسط خان سے پاکستان کسان اتحاد کے دو رکنی وفد کی ملاقات، الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی

Member Punjab Bar Council meets Sardar Abdul Basit Khan and congratulates him on winning election

Member Punjab Bar Council meets Sardar Abdul Basit Khan and congratulates him on winning election

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)نومنتخب ممبر پنجاب بار کونسل سردار عبدالباسط خان ایڈوؤکیٹ سپریم کورٹ نے الیکشن جیتنے پر مبارکباد دینے والے پاکستان کسان اتحاد کے دو رکنی وفد ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سرائیکی وسیب سے تعلق رکھنے والے پانچ نوجوانوں کا پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل انتہائی قابل مذمت ہے سرائیکی نوجوانوں کو قتل کرنے کے بعد مرنے والوں کو سرائیکی گینگ کہنا ملک و قوم کے ساتھ ایک گہری گھناؤنی سازش ہے غیر ذمہ دار اور متعصب ایس ایس پی زبیر نذیر سمیت قتل میں ملوث تمام ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

یہ بھی پڑھیں : ڈراٸیور حضرات گنے والی لوڈر ٹرالیوں کے پیچھے لاٸٹ اور ریفلیکٹرز کے استعمال کو یقینی بناٸیں،ڈی ایس پی موٹروے پولیس محمد حامد خان

سردار عبدالباسط خان نے مزید کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے محنت کش کسان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں حکمران کسانوں کا احساس اور زراعت کا خیال کریں کسانوں کو ان کی فصلات کے مناسب ریٹس دیئے جائیں ٹی سی پی کو ہر وقت فعال ہونا چاہئیے جام ایم ڈی گانگا اور ملک اللہ نواز مانک نے کہا کہ پرانے پاکستان میں کراچی سے بوری بند لاشوں کے بعد اب نئے پاکستان میں گولیوں سے چھلنی لاشیں ملنا شروع ہو چکی ہیں سرائیکی وسیب کے ضلع رحیم یارخان بہاول پور اور ملتان سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدوروں کے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کرکے مجرموں کو سزا دی جائے سرائیکی گینگ کی اصطلاح استعمال کرکے زہر اُگلنے والے ایس ایس پی زبیر نذیر کو فورا عہدے سے ہٹایا جائے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent