Ticker

6/recent/ticker-posts

وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کرینگے پی ڈی ایم کی اصلیت عوام بخوبی جانتی ہے،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

Prime Minister Imran Khan will complete five years. People know the true nature of PDM: Federal Minister for Railways Sheikh Rashid

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کرینگے پی ڈی ایم کی اصلیت عوام بخوبی جانتی ہے،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نےکہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے ان جلسوں سے عمران خان جانے والے نہیں ہیں تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو کرونا سے بچانا چاہتی ہے جب کہ اپوزیشن لوگوں کو کرونا میں جھونک رہی ہے پی ڈی ایم کے پشاور اور گجرنوالہ جلسوں سے کورونا میں اضافہ ہوا کورونا لیڈر،چھوٹے بڑے کو نہیں دیکھتا بلاول بھٹو کو پشاور جلسے سے کورونا ہوا۔
مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا نے لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کی بات کی ہے ان سے کہتا ہوں لاٹھی کی بات نہیں قانون کی بالادستی کی بات ہے مولانا سے کہوں گا کہ بند گلی میں داخل نہ ہوں سیاسی اناڑی ڈرائیونگ کریں گےتو حادثات ہوں گے
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کے بیانیے میں واضح فرق ہے، شہبازشریف نے قومی سطح پر مذاکرات کی اچھی بات کی ن لیگ میں بھی بہت لوگ یہ نہیں چاہتے اداروں کے نام لے کر بات کی جائے دنیا بھر میں سیاست میں اداروں کا کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی تھی ہم اس کو کنٹرول کررہے ہیں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے قوم یہ بھی سوچے ماضی کے کرپٹ لیٹروں کی وجہ سے مہنگائی ہوئی کون وزیراعظم چاہتا ہے کہ ملک میں مہنگائی ہو۔  
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج ملکی سرحدوں پرجاری صورتحال سے غافل نہیں پاکستان کو سرحد سے کوئی خطرہ نہیں اندورنی خطرہ ہے خطے کی صورتحال پر ہماری آنکھیں کھلی ہیں بین الاقوامی  سیاست پاکستان کو عدم استحکام کاشکار کرنا چاہتی ہےانہوں نے کہاکہ جس کابینہ میں شیخ رشید ہو اس میں اسرائیل کبھی تسلیم نہیں ہوسکتا۔
اس سے قبل وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ملتان جلسہ کے حوالے سے پی ڈی ایم اپنی ہٹ دھرمی، ڈھٹائی اور دوہرے معیار سے باز نہیں آئی۔  بلاول خود قرنطینہ میں ہیں لیکن عوام کو کرونا کے جہنم میں دھکیلنے پر بضد ہیں۔
Prime Minister Imran Khan will complete five years. People know the true nature of PDM: Federal Minister for Railways Sheikh Rashid

یہ بھی پڑھیں : ممبر پنجاب بار کونسل سردار عبدالباسط خان سے پاکستان کسان اتحاد کے دو رکنی وفد کی ملاقات، الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی

پی ڈی ایم کا مدعا و مقصد ہر قیمت پر اپنی کرپشن، منی لانڈرنگ اور لوٹ مار پر پردہ ڈالنا ہے خیال رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے آج ملتان میں بڑے پاور شو کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر حکومت نے پی ڈی ایم کو جلسہ کی اجازت نہیں دی لیکن پی ڈی ایم نے ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent