The flesh of the son-sacrifice is not finished yet
تحریر ابوبکر جتوٸی ایڈووکیٹ
یہ وہ ہوٹل ہے جس کی تعریفیں سن سن کر میرے کان پک گئے جب بھی کھانے کی بات ہوتی تو میرے پیارے چھوٹے بھائی محترم اعجاز لاڑ صاحب فوراً فرماتے کہ لاریب شنواری کی کیا بات ہے
یہ بھی پڑھیں : مئی کرپشن ہم کدھرجارہے ہیں؟
اب ہم ٹہرے جمہوریت پسند اور درویش منش انسان ہتھیار ڈالنا تو بنتا تھا تو ہم نے ہتھیار ڈال دیے اور عین کوئٹہ ہوٹل سے پہلے والے یوٹرن سے اپنے وزیراعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یو ٹرن لے لیا اور جناب ہم خوش ہو کر لاریب شنواری پہنچے ہوٹل دیکھنے میں بہت اچھا لگا پھر پینڈو ماحول تکیے اور چارپائیاں لگے دیکھ کر سوچا کہ اعجاز لاڑ صاحب کی بات مان کر آج ہم نے بہت عقلمندی کا کام کیا
ایک سائیڈ پر ہم تینوں دوست بیٹھ گئے اور جناب بڑے رعب سے ویٹر کو بلایا اور اسی روش لانے کا آرڈر دیا تھوڑی دیر کے بعد روش آگیا دیکھتے ہی پتہ چل گیا کہ واہ کمال چیز ہوگی اور پہلے لقمے نے سونے پر سہاگے کا کام کیا جناب کیا ذائقہ تھا ویٹر کو بلایا اور میں نے انتہائی پیار اور سنجیدگی سے پوچھا "بیٹا قربانی کا گوشت ابھی تک ختم نہیں ہوا "ویٹر میرا منہ تکنا شروع ہوگیا کوئی جواب نہ بن پڑا تو پوچھا کہ کیوں سر کیا ہوا میں نے کہا کہ میں نے جونہی گوشت کا لقمہ لیا مجھے سنت ابراہیمی یاد آ گئی اس وجہ سے پوچھا کہ گوشت کی لذت بتا رہی ہے کہ یہ قربانی کے جانور کا ہے
تو دوستو جو لقمہ لیا تھا اسکی بوٹی چباتے چباتے میرا جبڑا شریف چیخنا شروع ہو گیا اور ایسا محسوس ہوا جیسے میرے دانت مجھے چیخ کر کہے رہے ہوں کہ خدا کا خوف کرو غریبوں مسکینوں کا حصہ کھا رہے ہو ہمیں بھی گناہگار کرو گے اپنے ساتھ تب مجھے احساس ہوا کہ بات تو سچ ہے مگر ہے رسوائی کی وہی ایک لقمہ بیس منٹ چبانے اور جنگ لڑنے کے بعد ثابت ہی نگلنا پڑا بس اسی پر اکتفاء کیا اور ہوٹل کے مالک سے پوچھا کہ باورچی کون ہے اس نے وجہ پوچھی میں نے کہا ہاتھ چومنا چاہتا ہوں اس کے کیونکہ میری ماں مجھے روز منع کرتی ہے کہ بیٹا ہوٹل کا کھانا مت کھایا کر مگر میں ناہنجار نا خلف ان کی بات نہیں مانتا تھا مگر آج آپ کے باورچی کے ہاتھ کا کھانا کھا کر مجھے سمجھ آگیا کہ ماں جو کہتی ہے اولاد کی بھلائ کے لیے کہتی ہے بس اس کے بعد میں نے روش شریف ان کو واپس کر دیا اور حکیم صاحب کے مشورے کے مطابق سبزی سے پیٹ بھرا مگر اس ایک لقمے جہاں دوائی لینے پر مجبور کردیا وہاں بہت سارے سبق بھی دے گیا شکریہ اتنی لمبی فضول تحریر پڑھنے کا میں ہر گز لاریب شنواری کے روش کو یا باورچی کو برا نہیں کہ رہا بلکہ یہ بتانے کی کوشش کر رہا
واقف راہ نہ چھڈو بھانویں دور ہو وے
0 Comments