Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یارخان:کسان کواپنی فصل بیچنےکاحق حاصل،رکاوٹیں کس نےکھڑی کیں،عدالت عالیہ نےمتعلقہ فریقین 20 کوجنوری کوطلب کرلیے

Rahim Yar Khan: Farmers get right to sell their crops, who created obstacles, Supreme Court summons concerned parties on January 20

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)شوگر مافیا کی فرمائش پر ضلعی انتظامیہ رحیم یار خان، پنجاب حکومت کی جانب سے گنے کی نقل و حرکت پر پابندی رکاوٹیں ڈالنے اور کسانوں کو حراساں کرنے کے خلاف لیاقت پور سے تعلق رکھنے والے زمیندار کسان بچاؤ تحریک کے رہنما و سابق نائب ضلع ناظم ملک جنید اسلم نائچ کی جانب سے دائر کی جانے والی رٹ پٹیشن کی آج لاہور ہائی کورٹ بہاول بینچ میں جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی کی عدالت کی ابتدائی سماعت ہوئی ابتدائی سماعت کے دوران عدالت عالیہ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے رحیم یار خان کی ضلعی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر خان پور یوسف چھینہ کے احکامات اور اقدامات سے متعلق وضاحت کے لیے تمام متعلقہ فریقین کو 20 جنوری کو عدالت میں طلب کر لیا ہے

یہ بھی پڑھیں : مویشی چورگینگ میاں خاں سرغنہ سمیت گرفتار،40لاکھ روپےمالیتی سےزائد مویشی مالکان کےحوالے،ایس ڈی پی اوچوہدری ضیاءالحق

کسان کو اپنی فصل بیچنے کا حق حاصل ہے رکاوٹیں کس قانون کے تحت ڈالی کئی ہیں ملک جنید اسلم نائچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوم کسانوں کو عدالت سے ہی انصاف کی امید ہے موجودہ سیاسی حالات کی وجہ سے حکمران شوگر مافیا کے ہاتھوں بلیک میل ہو کر نہ صرف استحصال کو روکنے میں ناکام ہو رہے ہیں بلکہ پنجاب سرکار میں اثر و رسوخ کی وجہ سے رحیم یار خان کی ضلعی انتظامیہ شوگر مافیا کی آلہ کار بن کے رہ گئی ہے کسانوں پر معاشی غنڈہ گردی کی انتہا کر دی گئی ہے معاشی درندوں سے بچاؤ کے لیے ہم مظلوم کسانوں کا آخری سہارا عدالت ہی ہے


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent