Ticker

6/recent/ticker-posts

مویشی چورگینگ میاں خاں سرغنہ سمیت گرفتار،40لاکھ روپےمالیتی سےزائد مویشی مالکان کےحوالے،ایس ڈی پی اوچوہدری ضیاءالحق

Cattle thief Mian Khan arrested including ringleader, more than Rs 4 million worth of cattle handed over

رینالہ خورد(جاوید راہی)تحصیل رینالہ سرکل کے ایس ڈی پی او چودھری ضیاء الحق نے نے بتایا کہ میاں خان گینگ کے سرغنہ سمیت آٹھ رکنی گینگ کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے40 لاکھ روپے مالیتی سے زائد کے مسروقہ مویشی برآمد کیے گئے ہیں جبکہ لاکھوں روپے مالیت کے مویشی مالکان کے سپرد کردٸیے گٸے ایس ڈی پی او چودھری ضیاء الحق  نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوٸے بتایا کہ سالانہ جائرہ رپورٹ کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے مویشی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا تھا جس کے لئے  ایس ایچ او جاوید خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ بلینڈڈلرننگ کےساتھ یونیورسٹی کھولنےکامنصوبہ تیار

 خصوصی ٹیم نے میاں خاں جو کہ گینگ کے سرغنہ ہیں سمیت 5 ملزمان کاظم،رمضان، محمد طفیل،یسین کو گرفتار کرلیا جبکہ یوسف، محمد رفیق عرف فیکا،اکرام اور مرزامفرور ہیں جنکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں ناجائز اسلحہ،ایک بیل گاڑی، موٹر سائیکل اور ڈالہ نمبری 5772 ایم ایچ برآمد کیا گیا ہے ملزمان چوری شدہ مویشی دوسرے شہروں میں لے جاکر فروخت کر دیتے تھے چودھری ضیاء الحق نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ صدر رینالہ، تھانہ سٹی رینالہ اور شاہبھور میں مجموعی طور پر 11مقدمات درج ہیں علاوہ ازیں شعیب عرف شیبی سکنہ چک 20ٹو ایل کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے آٹھ لاکھ روپے کی رقم ڈکیتی برآمد کی گئی ہے ایس ڈی پی او چودھری ضیاء الحق نے بتایا کہ مذکورہ خصوصی ٹیم میں انسپکٹر جاوید خان ایس ایچ او، اے ایس آئی الطاف حسین، دیگر ملازمین میں ذوالفقار علی، دلاور حمید، خالد محمود، زوہیب اسلم، وقار افتخار، عرفان شاہ اور نور سلطان شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent