Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ بلینڈڈلرننگ کےساتھ یونیورسٹی کھولنےکامنصوبہ تیار

Okara plans to open a university with blended learning

اوکاڑہ(جاویدراہی) اوکاڑہ یونیورسٹی انتظامیہ نے بلینڈڈ لرننگ کے ساتھ یونیورسٹی کھولنے کا منصوبہ تیار کرلیا

طلباء کو ہر روز کیمپس نہیں بلایا جائے گا، کچھ کلاسز آن لائن رکھی جائیں گی، نئے سال میں تمام وسائل تدریس کی کوالٹی بہتر بنانے پہ صرف کئے جائیں گے: وائس چانسلر

یہ بھی پڑھیں : روزانہ کاآدھامنٹ آپکومستقبل میں ناقابل یقین فائدہ دے سکتا ہےیہ کام بلکل فری ہےروپیہ بھی نہیں لگےگا

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی انتظامیہ نے حکومت پاکستان کی ہدایت کے مطابق یکم فروری سے بلینڈڈ لرننگ کے ماڈل پہ یونیورسٹی کھولنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کل فیکلٹی کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ طلباء کو ہر روز یونیورسٹی نہیں بلایا جا ئے گابلکہ ہفتے میں کچھ کلاسز آن لائن بھی رکھی جائیں گی تاکہ کیمپس میں سماجی فاصلہ یقینی بنایا جا سکے اور طلباء کے سفری اور دیگر اخراجات بچیں۔

 وائس چانسلر نے تمام اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ ایسے طلباء جو ای لرننگ سسٹم میں کچھ وجوہات کی بنا پر شامل نہیں ہو سکے ان کو کیمپس بلا کر اسپیشل کلاسز دیں تاکہ ان کے تعلیمی سال کا حرج نہ ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال کے دوران یونیورسٹی کے تمام تر وسائل تدریس و تحقیق کی کوالٹی کو مزید بہتر بنانے پہ صرف کئے جائیں گے کیونکہ سول ورکز کافی حد تک مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پروفیسر زکریا نے کیو ایس رینکنگ کے لیے کامیابی سے ڈیٹا جمع کروانے پہ کوالٹی انشورنس ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا اور اس بات پہ زور دیا کہ یونیورسٹی کے بین الاقوامی روابط مضبوط بنانے کےلیے مزید اقدامات کیے جائیں۔

یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی نے پچھلے دو سمسٹرز کامیابی سے آن لائن پڑھائے اور اس دوران تمام معاملات جیساکہ کلاسز، امتحانات اور فیس کولیکشن کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پہ بھی منتقل کیا اور اب اوکاڑہ یونیورسٹی مکمل طور پہ ایک اسمارٹ یونیورسٹی بن چکی ہے


UO plans to reopen with Blended Learning 

The University of Okara administration has planned to reopen the campus for students from February 01, as per the instructions of the government, with blended learning mode, said a press note. 

The UO Vice Chancellor Prof Dr Muhammad Zakria Zakar, while addressing to a faculty meeting yesterday, told that the students would not be called on campus regularly, but on alternate days and rest of the credit hours will be taught online. He also advised the teachers to compensate in on-campus interaction the students who could not be able to patch up in e-learning. 

“During the calendar year, we will channelize our maximum resources for vital academic and research activity as civil infrastructure has reasonably ben prepared”, said the VC. 

Dr Zakar also appreciated the efforts of the Directorate of Quality Enhancement for the successful submission of data for the UO’s registration in QS Ranking and focused on taking further initiatives to build international linkages. 


According to the university spokesperson, the UO has successfully conducted last two semesters online and during this period, all the operations of the university including classes, examinations and fee collection have been digitized.

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent