Ticker

6/recent/ticker-posts

گنےکی نقل وحرکت پرانتظامیہ کی پابندی سرعام ڈنکےکی چوٹ پہ معاشی ڈکیتی ہے،کسان رہنماء

Administration ban on movement of sugarcane leads to public robbery

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک، عبدالجلیل بندیشہ، ملک محمد شریف نائچ، سردار گاگن خان رند، ساغر بلوچ، رئیس اللہ ڈتہ خان مہر، آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید محمود الحق بخاری،حاجی ساجد پرویز، کسان بچاؤ تحریک کے چیئرمین چوہدری محمد یسین، چوہدری نصیر احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ عوامی نمائندگان کے دعویداروں میں سے کوئی ایم این اے، ایم پی اے اسمبلی کے اندر اور باہر اس زیادتی کے خلاف آواز اٹھائے گا؟ضلع رحیم یار خان سے گنا سندھ لے جانا کیوں جرم بنا دیا گیا ہے جن کی شوگر ملیں نہیں ہیں کم ازکم وہ تو بولیں انتظامیہ صرف سرمایہ داروں کے جائز و ناجائز مفادات کے تحفظ کے لیے ہی حرکت میں کیوں آتی ہے حکمرانوں،کسانوں کی فصلات کو مال غنیمت سمجھ کر آخر کب تک لوٹا جاتا رہے گا ایسے فیصلے اور اقدام نہ اٹھائے جائیں جو سراسر کسانوں کے استحصال کا باعث بنیں گنے کی نقل وحرکت پر انتظامیہ کی جانب سے پابندی سرے عام اور ڈنکے کی چوٹ پر  معاشی ڈکیتی ہے گندم کے بعد کسانوں سے زبردستی اور استحصالی حربے استعمال کرکے  سستا گنا خریدنے اور معاونت کرنے والو خدا کا خوف کرو اس کے قہر سے ڈرو یہ ظلم و زیادتی بند کرو

یہ بھی پڑھیں : اگلے جنم مجھے خسرو بختیار کیجیئو

عوامی نمائندگان اور کسانوں و عوام  سے ووٹ لینے والی سیاسی پارٹیاں کہاں ہیں کسان لٹ رہا ہے اسے مسلسل معاشی ڈکیتیاں پڑ رہی ہیں کسانوں اور زراعت  کے تحفظ کوئی تو آگے بڑھے اور لٹیروں کے ہاتھ روکنے میں کسانوں کی مدد کرے جام ایم ڈی گانگا نے مزید کہا کہ کسان بھائی گنے کا ہر کاشتکار غیرت مندانہ جواب اور ردعمل دیتے ہوئے اگلے سال کے لیے اپنی گنے کی کاشت 20فیصد کم کر دے سید محمود الحق بخاری نے کہا کہ ہماری گنے کی ریکوری 14پرسنٹ تک ہو چکی ہے ہمیں اضافی ریکوری کا پریمیئیم ریٹ کا حق دلایا جائے چوہدری محمد یسین نے کہا کہ گنے کو سندھ جانے سے روک کر نفرتیں نہ پھیلائی جائیں. صنعت کاروں کی شوگر ملوں کی چینی ملک بھر میں جا سکتی ہے تو کسانوں کا گنا سندھ کیونکر نہیں جا سکتا چند درجن شوگر مافیا کی خاطر ملک کے کروڑوں کسان اور عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی نہ کی جائے ملک اللہ نواز مانک اور حاجی ساجد پرویز نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے شوگر ملز کی لوٹ مار میں معاونت کرنی ہے تو پھر انہیں چاہئیے کہ ہٹورایوں اور نمبرداران اور پولیس کے ذریعے کھیت میں لوڈ ہونے والی ہر گنے کی گاڑی کو سرکاری سرپرستی میں مطلوبہ من پسند شوگر ملز تک پہنچانے کے انتظامات بھی کر لے.

گنےکی نقل وحرکت پرانتظامیہ کی پابندی سرعام ڈنکےکی چوٹ پہ معاشی ڈکیتی ہے،کسان رہنماء

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent