Ticker

6/recent/ticker-posts

حکمران کسانوں کےمسائل حل کریں کھادادویات اور زرعی ٹیوب ویلزکےبڑھتے ہوئےریٹس ناقابل برداشت ہیں،کیپٹن(ر)محمدحسین، جام ایم ڈی گانگا

Solve the problems of the ruling farmers. Rising rates of fertilizers and agricultural tube wells are unbearable: Capt. (R) Muhammad Hussain, Jam MD Ganga

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری) کیپٹن (ر) محمد حسین ٹی جے ضلعی صدر پاکستان کسان اتحاد ضلع ساہیوال نے اپنے دورہ گانگا نگر رحیم یار خان کے دوران ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران کسانوں کے مسائل حل کریں کھاد ادویات اور زرعی ٹیوب ویلز کے بڑھتے ہوئے ریٹس ناقابل برداشت ہو چکے ہیں زرعی درآمدات و برآمدات کی حکومتی پالیسی کو مقامی و قومی زمینی حقائق کے مطابق ترتیب دیا جائے کسانوں کو فصلات کے جائز ریٹس دے کر زراعت کو مضبوط اور ملک کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کیا جا سکتا ہے

یہ بھی پڑھیں : حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ

ضلعی انتظامیہ رحیم یار خان کے گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ اپنا رویہ ٹھیک کر لیں کسان جہاں چاہیں اپنا گنا بیچیں یہ کسانوں کا حق ہے گنے کی سندھ کی شوگر ملز کو فروخت اور ٹرانسپورٹ کے لیے رکاوٹ پیدا کرنا استحصالی عمل ہے رحیم یار خان کے کسانوں کو تنہا نہ سمجھا جائے انہیں کوئی مسئلہ ہوا تو پورا پنجاب ان کے ساتھ کھڑا ہوگا جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ ہم کسانوں کے حقوق کی جنگ مل کر لڑیں گے استحصال کے خاتمے اور مسائل کے حل کے لیے ملک بھر کے کسان ہم آواز اور ہم قدم ہیں شوگر مافیا کی تخریبی کاروائیوں پر کسان نظر رکھے ہوئے ہیں جس کا جواب ہم کسان گنے کی کاشت کم کرکے ہی انہیں دیں گے اب کسان جاگ چکا ہے تبھی تو اس نے کسانوں کو لوٹنے والے مافیاز کا پیچھا کرنا شروع کر دیا ہے وہ وقت دور نہیں جب کسان اپنے فیصلے آپ کریں گے.اس موقع پر چودھری بشیر احمد، چودھری عبدالغفار، ضلعی جنرل سیکرٹری جام فضل احمد گانگا، جام منظور احمد گانگا وغیرہ بھی موجود تھے. قبل ازیں کسان رہنما کیپٹن محمد حسین ٹی جے کی گانگانگر آمد پر پاکستان کسان اتحاد یوتھ ونگ کے نوجوان جام محمد راشد مجنوں گانگا، عون محمد گانگا نے اپنے مہمانوں کو سرائیکی ثقافتی اجرکیں اور ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا. ساہیوال سے آنے والے کسان وفد کے اعزاز میں ان کی جانب سے عشائیہ بھی دیا گیا

حکمران کسانوں کےمسائل حل کریں کھادادویات اور زرعی ٹیوب ویلزکےبڑھتے ہوئےریٹس ناقابل برداشت ہیں،کیپٹن(ر)محمدحسین، جام ایم ڈی گانگا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent