Ticker

6/recent/ticker-posts

کارکنوں کی گرفتاریاں گھروں پرچھاپےناجائزہراساں کرنےکی شدیدمذمت کرتے ہیں،کٹھ پتلی حکمرانوں کو گھربھیج کردم لیں گے،مولانا حبیب الرحمن اکبر

Maulana Habib-ur-Rehman Akbar strongly condemns arrest of workers and raids on their homes

ملتان(زاہد مقصود قریشی)  3،جنوری کے  پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے کو ناکام بنانے کیلئے ناجائز و نااہل حکمرانوں کی جنوبی پنجاب کے سیاسی کارکنوں کی بے جا گرفتاریوں،انکے گھروں میں پولیس گردی اور خوف و ہراس پھیلانے کی روش کی شدید ترین مذمت کرتے ہیں جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان کے امیر مولانا حبیب الرحمن اکبر، جنرل سیکرٹری زاہد مقصود احمد قریشی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں جے یو آئی کے ذمہ داران اور فعال کارکنوں کو پنجاب پولیس گرفتار کر رہی ہے اور انکے گھروں میں بلاجواز چھاپے مار رہی ہے اور  بلا وجہ خوف و ہراس پھیلا رھی ہے

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں مریض خواتین کی اموات بڑھنے لگی

انہوں  نے مزیدکہا ھے کہ ایک طرف ناجائز و نالائق حکومت میڈیا پر دن رات اپوزیشن کی تحریک کے فلاپ ہونے کی مہم چلا رہی ہے اور عوام کو سب اچھا کی رپورٹ دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے اور دوسری طرف 3، جنوری کو بہاولپور کےاحتجاجی مظاہرے سے اس قدر خوف زدہ ہے کہ اپنے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے کو برداشت نہیں کر پارہی، انہوں نے کہا کہ کھٹ پتلی حکمرانوں کی یہ پالیسی خود اعتراف شکست اور حواس باختگی کی علامت ہے،حکمران اگر یہ سمجھتے ھیں کہ انکے ان غیر جمہوری و غیرسیاسی ہتھکنڈوں سے سیاسی کارکن خوف زدہ ہوجائے گا اور وہ بہاولپور کے احتجاجی مظاہرے میں شریک نہیں ہوں گےتو یہ نکھٹو حکمرانوں کی بھول ہے، یہ ہتھکنڈے گوجرانولہ، ملتان اور لاہور میں آزمائے جاچکے ہیں مگر حکمرانوں سے تنگ آئی عوام نے ان کے ان منفی ہتھکنڈوں کو پہلے بھی جوتی کی نوک پر رکھا ہے اور اب بھی عوام اور سیاسی کارکن بلاخوف و خطر میدان میں نکلیں گے اور عوام دشمن کھٹ پتلی حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لے گی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent