Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے بابافریدشوگرملز کا ہنگامی دورہ کیا

Deputy Commissioner Okara paid an emergency visit to Baba Farid Sugar Mills

اوکاڑہ(جاویدراہی)ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں نے خالد جاوید بھٹی، ڈسٹرکٹ آفیسر (انڈسٹریز، پرائسز ویٹس اینڈ میرز) اوکاڑہ کے ہمراہ بابا فرید شوگر ملز کا ہنگامی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا صنعت و حرفت کی ترقی ملک میں معاشی سر گرمیوں کے فروغ کے لئے خشت اول کی حیثیت رکھتی ہے صنعتیں جہاں مقامی طور پر روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہیں وہیں پر ملک کے لئے کثیر زر مبادلہ کمانے کا بھی باعث ہیں صنعتوں کے فروغ کے لئے حکو مت نے جو پالیسی بنائی ہے اس پر عملدر آمد سے صنعتکاروں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔اس موقع پر جنرل مینجر بابا فرید شوگر ملز چوہدری جاوید اقبال کاہلوں نے ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان کو بابا فرید شوگر ملز کی جانب سے کاشتکاروں کو دی جا نے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملز انتظامیہ نے اس یونٹ کو دو سال قبل خرید کیا اور اس ملز انتظامیہ نے کاشتکاروں کے نہ صرف کروڑوں روپے ادا کئے بلکہ اب کاشتکاروں کو پانچ کروڑ سے زائد کی رقم گنے کی کھاد ،زرعی ادویات کے لئے دی ہے کاشتکاروں کو معیاری گنے کا بیج بھی فراہم کیا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ کاشتکاروں کی سہولت اور ان کو ان کے گنے کی قیمت کی بر وقت ادائیگی ملز انتظامیہ کا احسن اقدام ہے اور امید ہےکہ ملز انتظامیہ آئندہ بھی ان باتوں کا خیال رکھے گی اور کاشتکاروں کو ان کی ادائیگی بروقت اور پورے ریٹ کے ساتھ کرتی رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ملز کے پیداواری صلاحیت،چینی کے سٹاک سے متعلق بھی معلومات حاصل کیں

یہ بھی پڑھیں : نسل نو کو گمراہی سے بچانا کیوں ضروری ہے؟

اس موقع پر خالد جاوید بھٹی،ڈسٹرکٹ آفیسر (انڈسٹریز، پرائسز ویٹس اینڈ میرز) اوکاڑہ کا کہنا تھا کہ کسانوں کو گنےکا پورا وزن دلوانے کے لیے مجاز مرکز خریداری گنا کو گاہے بہ گاہے چیک کیا جارہا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے وہاں پر ناپ تول میں کسی قسم کی کمی نہ کی جائے۔ مزید براں گنے کی غیر قانونی خریدو فروخت میں ملوث مڈل مین کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے تاکہ کسانوں کو ان کے گنے کی اصل قیمت وصول ہو سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو بھی کسانوں کے استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور  ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے بابافریدشوگرملز کا ہنگامی دورہ کیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent