Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام کےلیےبھونگ پولیس سرگرم ہوگٸی

Bhong police have been activated to curb the rising number of robberies

بھونگ(وکرم دیپال) بھونگ شہر اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفراز کی ہدایت پر ایس ایچ او بھونگ جام عبدالغفار کی زیر نگرانی بھونگ شہر اور دیگر علاقوں میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس موبائل وین اور موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکاروں نے دن میں پیٹرولنگ کا عمل شروع کردیا پولیس نے مشکوک افراد کی تلاشی لی اور دکانداروں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ اپنے اپنے دکانوں کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو تو کیمروں کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کے بارے میں پتہ چل سکے

یہ بھی پڑھیں : تعلیم کےفروغ کےلیےمعاشرے کےتمام افرادکواپناکرداراداکرنےکی ضرورت ہے,منیبہ شاہد

اس موقع پر ایس ایچ او جام عبدالغفار نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کے روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کررہے ہیں عوام سے گزارش ہے کہ جہاں کہیں بھی کوئی مشکوک افراد یا چیز ملے تو فوراً ہمیں اطلاع کریں تاکہ ہم بروقت کاروائی کرسکیں,جرائم پیشہ عناصر ملک و قوم دونوں کے دشمن ہیں یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں بہت جلد یہ لوگ اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے
Bhong police have been activated to curb the rising number of robberies

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent