Ticker

6/recent/ticker-posts

تاریخی شہربھونگ سیوریج کےپانی میں ڈوب گیا

The historic city of Bhong was submerged in sewage water

بھونگ (وکرم دیپال) بھونگ شہر جوکہ عالمی ایوارڈ یافتہ بھونگ مسجد کی وجہ سے پوری دنیا میں اپنی شناخت رکھتا ہے اس شہر کو وزیروں مشیروں کا شہر بھی کہا جاتا ہے مگر یہاں کے باسیوں کی سیوریج کے پانی نے زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے اس شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں,گندے اور تعفن زدہ پانی کے چھینٹوں سے نمازی حضرات نماز تک نہیں پڑھ سکتے ہیں

یہ بھی پڑھیں : ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام کےلیےبھونگ پولیس سرگرم ہوگٸی

بھونگ کے رہائشی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں دکاندار حضرات کے کاروبار تک ٹھپ ہوچکے ہیں مگر انتظامیہ لمبی تان کر سوگئی ہے بھونگ کے شہریوں محمد علی محمد حسین عاشق حسین ساجد علی ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور اسسٹنٹ کمشنر عامر افتخار سے مطالبہ کیا ہے کہ بھونگ شہر کے سیوریج کے مسائل کو درست کرکے ہمیں جینے کا حق دیا جائے

The historic city of Bhong was submerged in sewage water

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent