Ticker

6/recent/ticker-posts

تعلیم کےفروغ کےلیےمعاشرے کےتمام افرادکواپناکرداراداکرنےکی ضرورت ہے,منیبہ شاہد

All sections of society need to play their part in promoting education, says Muneeb Shahid

بھونگ(وکرم دیپال) تعلیم کے فروغ کے لیے معاشرے کے تمام افراد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تعلیمی اہداف حاصل کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول یونی لیور کے مستحق طلباء میں یونیفارم تقسیم کرتے ہوئے ڈی ای او سیکنڈری کستورا جی شاد ،پی ٹی آئی ویمن ونگ جنرل سیکرٹری محترمہ منیبہ شاہد, مینیجر ایچ ار یونی لیور حمنہ سمرانی ، سماجی رہنما و ڈسٹرکٹ پروگرام مینیجر محمّد فرحان عامر ، سینئر ٹیچر عابد جمیل و دیگر نے طلبا میں یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی

یہ بھی پڑھیں : جےیوآئی کےوفدکی آمدمولاناعطاءالمہیمن شاہ بخاری کی وفات پرتعزیت کااظہار

 تقریب سے محترمہ منیبہ شاہد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستحق طلبہ کو تعلیمی سہولیات دے کر ہم بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کر سکتے ہیں اور بچوں کی غربت کی وجہ سے تعلیم چھوڑنے کی وجوہات کا خاتمہ ہوسکتا ہے پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچوں کا سکول نہ جانا ایک المیہ ہے جبکہ تعلیم کے بغیر قومیں ترقی نہیں کر سکتیں امن و امان ہو یا معاشی ترقی دونوں کا حصول تعلیم کے بغیر نا ممکن ہے تقریب کے اختتام پر مہمانان گرامی نے دو سو مستحق بچوں میں یونیفارم تقسیم کیے گیے اور فروغ تعلیم میں بہترین کردار کو سراہا اور ملک کی ترقی کے لیے دعا مانگی۔

تعلیم کےفروغ کےلیےمعاشرے کےتمام افرادکواپناکرداراداکرنےکی ضرورت ہے,منیبہ شاہد

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent