Ticker

6/recent/ticker-posts

جےیوآئی کےوفدکی آمدمولاناعطاءالمہیمن شاہ بخاری کی وفات پرتعزیت کااظہار

Arrival of JUI delegation to express condolences on the death of Maulana Ata Mohiman Shah Bukhari

ملتان (زاہد مقصود) جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان ،مولانا خلیل الرحمن درخواستی کی پارٹی وفد کے ہمراہ جامعہ قاسم العلوم ،دار بنی ہاشم اور شالیمار کالونی آمد جہاں انہوں نے مولانا سید کفیل شاہ بخاری اور مولانا عطاء المہیمن شاہ بخاری کے فرزند مولانا عطاء المنان شاہ بخاری ،مولانا عطاء اللہ شاہ بخاری ثالث اور مجلس احرار اسلام کے راہنماءوں سے ملاقات کی اور مولانا عطاء المہیمن شاہ بخاری کی وفات پر تعزیت کی اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کروائی مولانا محمد امجد خان اور مولانا خلیل الرحمن درخواستی نے کہاکہ مجلس احرار اسلام کے امیر مولانا عطاء المہیمن شاہ بخاری سچ عاشق رسول تھے ،مولانا عطاء المہیمن شاہ بخاری نے ساری زندگی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیئے جدجہد کرتے ہوئے گذاری انہوں نے کہا کہ مولانا عطاء المہیمن شاہ بخاری کی دینی ،ملی،تحریکی خدمات ہمیشہ یادرکھیں جائیں گی جے یو آئی کے راہنماءوں نے جامعہ قاسم العلوم میں مولانا عتیق الرحمن اکبر ،مولانا حبیب الرحمن اکبر سے ملاقات کی

یہ بھی پڑھیں : نجی بینک کےعملہ نےزیورات پرقرضہ حاصل کرنےوالوں کیساتھ بہت بڑادھوکہ کردیا

اس موقع پر انھوں نے  کہا کہ بزرگ اور جید عالم دین مولانا محمد اکبر کی وفات سے دینی اور علمی حلقوں میں بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے انہوں نے کہاکہ مولانا مفتی محمود کی وفات کے بعد مولانا محمد اکبر نے ادارے کے لیئے جوخدمات سر انجام دیں وہ ہمیشہ یادرکھی جائیں گی  اس موقع پر حافظ زاہد مقصود قریشی ،حافظ عبدالصمد ،حافظ احمد اور دیگر مو جود تھے ۔ جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کے جلسوں سے حکومت کی پریشانی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سرکاری ملازمین پر تشدد کو ریاستی دھشت گردی قرار دیا اور کھا کہ حکومت غریب ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے بجائے لاٹھی اور شیل دے رھی ھے جو افسوسناک اور شرمناک ھے اور قابل مذمت ھے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کھا کہ  وزیر اعظم اور پوری کابینہ عوام مسائل کی طرف توجہ کر نے کی بجائے پی ڈی ایم کے پروگراموں کے خلاف پریس کانفرنسیں کر نے میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ جے یو آئی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس مارچ میں جے یوآئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے طلب کر لیا ہے جس ملکی موجودہ سیا سی صورتحال اور مہنگائی مارچ کے حواسے حکمت عملی پر غور کیا جا ئے گا انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور بے روزگاری کا سونامی سب کچھ بہا کر لے گیا ہے مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ ملک میں آئی ایم ایف کے اشاروں پر چلنے والی حکومت مسلط ہے ایک سوال کے جواب مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ کرپشن ختم کر نے والوں کے دور حکومت میں کرپشن دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ26مارچ کو مہنگائی مارچ کا آغاز ہوگا جس میں ملک طول عرض سے عوام کے قافلے شریک ہوں گے انہوں نے کہاکہ کپتان خان نے ملک سے نوے دن میں کرپشن ختم کر نا کا وعدہ کیا تھا لیکن کرپشن ختم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئی ہے جس کی عالمی ادارے بھی تصدیق کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ دن بدن بجلی ،گیس،پٹرولیم اور ضرورت اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے طوفان آرہے ہیں ، مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ قرضوں کے پہاڑ قوم کے سروں پر مسلط کر دیا گیاہے اور عوام کے ہاتھوں میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی ہتھکڑیاں پہنادی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ آٹا ،چینی ،گھی ،ادویات غریب عوام کی پہنچ میں نہیں رہی ہیں حکومت عالمی مالیاتی اداروں کی تابعداری کر نے میں عمل پیرا ہے انہوں نے کہاکہ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے عوام کی امید اس وقت صرف اور صرف پی ڈی ایم سے وبستہ ہے ۔ 

جےیوآئی کےوفدکی آمدمولاناعطاءالمہیمن شاہ بخاری کی وفات پرتعزیت کااظہار

جےیوآئی کےوفدکی آمدمولاناعطاءالمہیمن شاہ بخاری کی وفات پرتعزیت کااظہار

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent