Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یارخان: میری جیت اللہ تعالی کاکرم،احباب کی محبتوں اور عوام کی دعاوں کا نتیجہ ہے، جام ریاض گانگا ناٸب صدر ہاٸیکورٹ بارایسوسی ایشن بہاولپور

Rahim Yar Khan: My victory is the result of Allah Almighty, the love of friends and the prayers of the people, Jam Riaz Ganga Vice President High Court Bar Association Bahawalpur

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور کے بلا مقابلہ نو منتخب نائب صدر جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ نے کہا ہے میری جیت اللہ تعالی کا کرم احباب کی محبتوں اور عوام کی کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار جام ریاض احمد گانگا نے بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے گاؤں گانگا نگر فارم ہاؤس مبارکباد دینے کے لیے آنے والے احباب،عزیز و اقارب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے ہر شخص کے لیے کھلے ہوئے ہیں مظلوم لوگوں کی خدمت کرکے مجھے زیادہ خوشی ہوگی

یہ بھی پڑھیں :اوکاڑہ: ڈسٹرکٹ جیل کا قیدی کیسے جاں بحق ہوا؟

عوام ایک دوسرے کے حقوق کا از خود خیال کریں تو یہ دین و دنیا دونوں لحاظ سے بہتر چیز ہے مبارکباد دینے کے لیے آنے والوں میں جام محمد حسین، جام محمد اسلم، جام عبدالرزاق، احمد بخش، سردار محمد شاہد، عثمان خان کورائی، سردار محسن خان کورائی اعجازخان کورائی، سردار یار محمد خان کورائی،جام ساجد خورشید گانگا، حافظ فیض محمد، محمد لطیف گانگا، خان محمد کورائی،محمد ظفر، ممتاز احمد حاکمی، محمد ظریف، اقبال لاڑ، محمد اجمل لاڑ، حفیظ احمد لاڑ، سردار مقبول سانگھی، جمیل احمد سانگھی سمیت کثیر تعداد میں لوگ شامل تھے قبل ازیں یونین کونسل محمد پور قریشیاں کی سیاسی و سماجی شخصیات جام حسنین احمد گانگا نمبردار، سردار اختر خان کورائی نے رحیم یار خان آفس جا کر جام ریاض احمد گانگا کو مبارک باد دی اور ہار پہنائے


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent