Ticker

6/recent/ticker-posts

کورونا کیسز کی شرح 8 فیصد سے تجاوز کر گئی پاکستان کے 26 اضلاع انتہائی خطرناک قرار،ان اضلاع میں آپ کا ضلع تو شامل نہیں؟

Corona case rate exceeds 8% 26 districts of Pakistan declared extremely dangerous, your district is not included in these districts?

اسلام آباد (نیشن آف پاکستان نیوزآن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع کو کورونا کے حوالے سے ہائی رسک قرار دے دیا گیا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی رسک اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح آٹھ فیصد سے زیادہ ہے۔ ان میں اسلام آباد  سمیت پنجاب کے اضلاع  بہاولپور، فیصل آباد، گوجرانوالا، لاہور ، منڈی بہاؤالدین ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان اور راولپنڈی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گجرات ، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کورونا کے


مثبت کیسز کی شرح آٹھ فیصد سے زائد ہے۔

یہ پڑھیں : وزراء مخدوموں کی سخاوت اور سینکڑوں دریا بُرد گھر؟

خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع ہیں۔ آزاد کشمیر کے مظفر آباد، میر پور اور کوٹلی میں بھی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح آٹھ فیصد سے زائد ہے۔ این سی او سی نے


شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹیج اداکارہ الفت جٹ کوجیون ساتھی مل گیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent