Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ: ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور کی وائس چانسلر کا اوکاڑہ یونیورسٹی کا دورہ، خواتین کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب، لائبریری کا بھی جائزہ لیا

Okara: Vice Chancellor of Home Economics University Lahore visited Okara University, addressed a seminar on women's rights and also reviewed the library.

اوکاڑہ(جاوید راہی)ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور کی وائس چانسلر کا اوکاڑہ یونیورسٹی کا دورہ، خواتین کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کیا یونیورسٹی لائبریری کا بھی جائزہ لیا ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے اوکاڑہ یونیورسٹی کا دورہ کیا جس میں انہوں نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے ایک سیمینار سے خطاب کیا اور یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کا جائزہ لیا۔ 

اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے ڈاکٹر کنول کا اوکاڑہ آمد پہ شکریہ ادا کیا اور ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ سیمینار کے شرکاء نے پاکستان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے مختلف مواقع اور چیلنجز پہ بحث کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر زکریا نے کہا کہ ہمیں مغرب سے مستعار لیے جانے والے نعروں پہ بحث کرنے کی بجائے خواتین کےلیے بنیادی انسانی حقوق اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پہ توجہ دینی چاہیے۔ 

پروفیسر کنول نے بتایا کہ ہمیں خواتین کوپہلے انسان اور بعد میں ایک صنف کے طور پہ لینا چاہیے۔ ہم اکثر صنف کے تناظر میں خواتین کو انسانی حقوق سے بھی محروم کر دیتے ہیں پروفیسر کنول جو کہ ایک انفارمیشن مینجمنٹ ایکسپرٹ ہیں انہوں نے اوکاڑہ یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری میں موجود مختلف وسائل اور سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور اس لائبریری کو قومی اور بین الاقوامی ڈیجیٹل ڈیٹا بیس کے ساتھ منسلک کرنے پہ چیف لائبریرین راشد مقبول کو مبارک باد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: ٹک ٹاک دوبارہ بند کرنے کے احکامات جاری


VC Home Economics varsity visits UO

The Vice Chancellor University of Home Economics Lahore, Prof Dr Kanwal Amin, visited the University of Okara and addressed a seminar on women rights. 

The UO Vice Chancellor, Prof Dr Muhammad Zakria Zakar, welcomed Dr Kanwal and hailed her contribution for the academic development of the UHE. 

The speakers at the seminar discussed various challenges and opportunities regarding women rights in Pakistan. 

Dr Zakar Said, “Instead of debating and drawing conclusion from borrowed western slogans, we have to work to ensure fundamental entitlements and rights of women”. 

Dr Kanwal told, “We should first treat women as human beings than as a gender. In order to bracket women as a gender, we deny them most of the fundamental human rights”. 


Dr Kanwal, who is an information management expert, also visited the UO main library and reviewed the hardcopy catalogs and digital resources available there for the students. He applauded the Chief Librarian Rashid Maqbool’s efforts to connect the UO library with various national and international academic databases.

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent