Karachi: PCB decides to hold remaining matches of HBL PSL 6 in June
کراچی: پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچ جون میں کروانے کا فیصلہ کرلیا پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچ رواں سال جون میں کراچی میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور چھ فرنچائزز کے نمائندگان نے یہ متفقہ فیصلہ جمعرات کو منعقدہ ایک ورچوئل اجلاس میں کیا قومی کرکٹ ٹیم کی مئی، اپریل اور اگست، ستمبر میں بین الاقوامی مصروفیات کے باعث جون کی ونڈو کو ایونٹ کے لیے سب سے موزوں قرار دیا گیا ہے ایونٹ کے بقیہ 20 میچز اب قومی کرکٹ ٹیم کی 13 مئی کو زمبابوے سے واپسی اور 26 جون کو انگلینڈ روانگی کے درمیانی وقت میں شیڈول کیے جائیں گے پی سی بی کی انتظامیہ اب ایونٹ کے بقیہ میچوں سے متعلق آپریشنل اور لاجسٹک انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد فرنچائز مالکان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کرے گا
🚨 میاں چنوں: 11 کے وی کے تار سے کرنٹ لگنے پر دو بچے جھلس گئے، ریسکیو 1122 نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا، دونوں بچے کزن ہیں، گاؤں 44 پندرہ ایل کا واقعہ 🚨 خانیوال: وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے تحت ڈی پی او محمد عابد کی مخدوم پور میں کھلی کچہری 🚨 رحیم یار خان: انٹی کرپشن کی کارروائی، ایس ایس ٹی ٹیچر سلمان 50 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار 🚨 رحیم یار خان امین گڑھ روڈ: خاتون کے قتل پر ڈی پی او عرفان علی سموں کا نوٹس، ملزم گرفتار، فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی 🚨
اہم خبر: پاکستان میں آج کی اہم خبروں اور تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں۔ملک بھر میں مختلف شعبوں سے متعلق اہم اعلانات سامنے آگئے۔تازہ ترین: قومی اور بین الاقوامی خبریں ایک ہی جگہ ملاحظہ کریں۔
0 Comments