Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور: مارکیٹیں شام 6 بجے بند کردی جاٸیں

Lahore: Markets should be closed at 6 pm

لاہور(نیوز سورس)مارکیٹیں شام 6 بجے بند کر دی جائیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام،پنجاب کے 7 شہروں میں کرونا اوسطا ً6 فیصد شرح سےپھیل رہاہے،گوجرانولہ کرونا پھیلاؤ میں 9 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے، لاہور اور ملتان 8، فیصل آباد اور سرگودھا میں کرونا پھیلاؤ 6 فیصد جبکہ راولپنڈی میں کرونا پھیلاؤ کی شرح 4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرین صحت کے مطابق جن شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے وہاں 15 دن کیلئے سخت ایس او پیز نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں: کراچی: پی سی بی کا ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچ جون میں کروانے کا فیصلہ

ان اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے، پارکس، ان ڈور شادی ہال، مزارات، میلے، کھیلوں کی سرگرمیوں وغیرہ پر 15 دن کےلیے پابندی ہوگی اور مارکیٹس شام 6 بجے بند کر دی جائیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا تمام اقدامات عوام کی قیمتی جانیں بچانے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ وائرس کا خطرناک پھیلاؤ رکے۔انہوں نے 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کی ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔


 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent